ETV Bharat / state

عازمین حج کو سعودی عرب میں بہترین انتظام اور طبی عملہ فراہم کیا جائے گا: یوپی حج کمیٹی - Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 1:35 PM IST

UP Haj Committee CEO Reaction عازمین حج کے پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔ یوپی کے ابتک لکھنو اور دہلی ایئرپورٹ سے تقریبا 2400 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے پرواز کر چکے ہیں جن کا مدینہ منورہ میں گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ہے۔

عازمین حج کو سعودی عرب میں بہترین انتظام ملے، طبی عملہ کا بھی خصوصی انتظامات
عازمین حج کو سعودی عرب میں بہترین انتظام ملے، طبی عملہ کا بھی خصوصی انتظامات (etv bharat)

عازمین حج کو سعودی عرب میں بہترین انتظام ملے، طبی عملہ کا بھی خصوصی انتظامات (etv bharat)

لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے حج کمیٹی اف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی افاقی نے بتایا کہ لکھنو حج ہاؤس کا انتظام بہت ہی شاندار ہے عازمین کے قیام سمیت نماز ادا کرنے اور دیگر عبادات کے لیے بہترین انتظامات ہے۔ ساتھ ہی اے سی کمرہ ، پینے کے ٹھنڈے پانی سمیت دستاویزات کے ویریفیکیشن اور سامان چیک کرنے کے لیے بہترین سہولتیں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روا برس عازمین حج بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ابتدائی دنوں ہی سے کام شروع ہو گیا تھا اسی بابت میں حج سویدھا ایپ لانچ ہوا جس میں عازمین کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ رواں برس شدت کی گرمی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس گرمی میں عازمین کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے ۔بیمار ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے نہ صرف حج ہاؤس میں طبی عملہ موجود ہے بلکہ مدینہ منورہ میں بھی طبی عملہ موجود ہے۔حج سیوا ایپلیکیشن میں اگر کسی کو صحت کے متعلق پریشانی ہو رہی ہے تو اس میں لال بٹن ہے۔ اس کو دباتے ہی طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر برس 300 عازمین حج پر ایک خادم الحجاج کا انتظام ہوتا تھا لیکن روا برس 200 عازمین حج پر ایک خادم الحجاج مقرر کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ رواں برس پورے ملک سے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج سفر حج پر جا رہے ہیں جن میں سے خواتین بنا محرم کے بھی سفر حج پر جا رہی ہیں۔ ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

سی ای او نے کہا کہ ہر ریاست سے بنا محرم کی جانے والی خواتین کے لیے الگ سے فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ان کے ساتھ ایک خادم الحجاج خاتون بھی بھیجا جائے گا۔مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں بنا محرم سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے علیحدہ ہوٹلز بک کرائے جائیں گے ۔اسی میں ان کے لیے تمام تر انتظامات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ - HAJ 2024

ڈاکٹر لیاقت علی افاقی نے بتایا کہ حج کے تعلق سے کسی بھی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا عازمین کو کوئی دقت پریشانی اگر ا رہی ہے تو اسے فوری طور پر حل کیا جائے گا جس کے لیے سبھی ریاستوں میں ریاستی حج کمیٹی اور حج محکمہ کے عملہ موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.