ETV Bharat / state

رام مندر افتتاح: شاہ عالم درگاہ پر 101 دیے جلائے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 11:39 AM IST

شاہ عالم درگاہ میں  101 دئیے جلائے گئے
شاہ عالم درگاہ میں 101 دئیے جلائے گئے

Candles Light Ups at Shah Alam Dargah: احمدآباد کے شاہ عالم درگاہ پر رام مندر افتتاح کے موقعے پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ایک سو ایک چراغ روشن کیے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان کے لیے دعا مانگی گئی۔

شاہ عالم درگاہ میں 101 دئیے جلائے گئے

احمدآباد: شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ رام مندر کا افتتاح خو شگوار ماحول میں ہو، اس کے لیے آج تمام مذاہب کے پیشوا شاہ عالم درگاہ میں آئے۔ شاہ عالم درگاہ پر 101 دیے جلائے اور دعائیں مانگی کہ یہ پروگرام خوش اسلوبی سے مکمل ہو جائے۔ 2019 میں بابری مسجد اور رام مندر تنازع حل ہونے کے بعد آج رام مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ہم ایودھیا نہیں جا سکیں لیکن ہم نے شاہ عالم سرکار کے دربار میں 101 دیے جلائے ہیں۔

وہیں اس موقعے پر والمیکی سماج مہنت بھرت باپو نے کہا کہ حضرت شاہ عالم درگاہ میں برسوں سے قومی ایکتا اور بھائی چارہ نظر آتا ہے۔ ہم ایودھیا نہیں جا سکے لیکن ہم یہاں سے ہی 'پران پرتشٹھا' کا جشن منائیں گے۔ مذہبی رہنماؤں نے اسے ایک تاریخی پروگرام قرار دیا۔ اگر کوئی افواہ پھیلانے یا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو 100 نمبر پر فون کر دیں اور امن و امان بنائے رکھیں۔ پولس بھی اس موقعے پر کافی چوکس ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر افتتاح: یوپی میں الرٹ، لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ

وہیں سکھ سماجی کے مذہبی رہنما دیپ سنگھ خالسا نے کہا کہ شاہ عالم کی درگاہ میں آکر ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایودھیا میں موجود ہیں۔ ہم اس پروگرام کی کامیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.