ETV Bharat / state

گیا: بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے - Holy Quran In Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 5:37 PM IST

Holy Quran printed for the first time in India: قرآن کریم وہ مقدس اور اہم کتاب ہے جو عالم انسانیت کی عظیم ترین کتاب ہے۔ یہ کلام الہی ہے اور یہ انتہائی قابل احترام و قابل عظمت کتاب ہے۔ قلمی نسخے کے بعد جب پرنٹنگ کا دور شروع ہوا تو اپنے ملک ہندوستان میں ضخامت کے لحاظ سے بڑے سائز کی تین نسخوں کی پرنٹنگ 18 ویں عیسوی میں ہوئی تھی۔ آج بھی وہ قرآن مقدس کے تینوں مطبوعے محفوظ ہیں۔ ان میں ایک شہر گیا میں واقع خانقاہ منعمیہ چشتیہ نواگڑھی بھی ہے جہاں محفوظ ہے۔ بھارت کے پہلے پرنٹنگ پریس میں شائع ہونے کی تصدیق لندن میں واقع ' برٹیش میوزیم' نے اپنے تحقیق میں کی ہے۔ خانقاہ کو برٹیش میوزیم نے اس سے اگاہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے انہیں معلومات فراہم کی ہیں۔

Gaya: The copy of Holy Quran printed for the first time in India is preserved in three places of the world
بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)

بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھارت کے پہلے پرنٹنگ پریس سے 1154 صفحات پر مشتمل شائع ہوا قرآن مقدس کا خاص ' مطبوعہ ' آج بھی محفوظ ہے۔ دنیا کے صرف دو ملکوں کی تین لائبریریوں میں یہ مطبوعہ محفوظ ہے۔ جس میں ایک برٹش میوزیم لندن ہے جہاں بھارت کی پہلی پرنٹنگ پریس' میور پرنٹنگ پریس دلی' سے شائع قرآن مقدس کی جلدیں موجود ہیں۔ جبکہ دوسرا مطبوعہ علی گڑھ میں واقع مولانا آزاد لائبریری میں موجود ہے جبکہ تیسری جگہ کے طور پر شہر گیا میں واقع خانقاہ منعمیہ ابوالعلائیہ چشتیہ نواگڑھی رام ساگر ہے جہاں قرآن مقدس کا یہ مطبوعہ موجود اور محفوظ ہے۔ برٹیش میوزیم لندن نے اس مطبوعہ کے تعلق سے تحقیق بھی کرائی ہے کہ ' میور پریس' سے 1154 صفحات پر مشتمل شائع قرآن کا مطبوعہ کہاں کہاں موجود ہیں۔17 عیسوی میں حضرت ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمہ اور انکے صاحبزدگان نے ہاتھوں سے لکھا تھا، لیکن اسکی پرنٹنگ 1882 عیسوی میں بھارت کے پہلے پرنٹنگ پریس ' میور پریس ' دلی میں ہوئی۔ ملک میں پہلا پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا ایک نسخہ خانقاہ منعمیہ چشتیہ میں عظیم ورثے کا طور پر محفوظ ہے۔ اسکی دو جلدیں ہیں۔ پہلی جلد میں 1 تا 15 پارہ ہے جبکہ دوسری جلدمیں 16 تا 30 واں پارہ ہے۔

Gaya: The copy of Holy Quran printed for the first time in India is preserved in three places of the world
گیا: بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

"کاشر ترجمہ قرآن" ایپ لوگوں میں ہورہی ہے مقبول - Koshur Tarjum E Quran

فارسی میں بھی ہے تفیسر اور ترجمہ
حضرت سید شاہ عطا فیصل ناظم خانقاہ منعمیہ ابوالعلائیہ کے مطابق یہ خاص مطبوعہ بھارت کا پہلا مطبوعہ ہے جو میور پرنٹنگ پریس کے پہلے ایڈیشن میں شائع ہوا۔ اس مطبوعہ میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کا ترجمہ اور تشریح اُردو کے ساتھ فارسی میں ہے۔ حضرت سید شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور انکے صاحبزدگان نے پہلے اس کوقلمی نسخے میں تیار کیا تھا، جس میں فارسی اور اردو زبان میں تشریح اور ترجمہ بھی کیاگیا۔ بعد میں قریب سو برس بعد اسکی پرنٹنگ مشین سے ہوئی۔ تفسیر حسینی اور تفسیر عزیزی کے نام سے بھی بھی معروف ہے

Gaya: The copy of Holy Quran printed for the first time in India is preserved in three places of the world
بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)
بھارت میں فارسی کا ترجمہ ہواقرآن مقدس کی آیتوں' عربی ' کے ساتھ اس میں اُردو اور فارسی کے الفاظ ہیں۔ فارسی اور اردو میں ترجمہ اور تشریح ہوئی ہے۔ اس کی ضخامت اس وجہ سے بڑھ بھی گئی۔ عطا فیصل نے کہا کہ مولانا ولی اللہ محدث دہلوی اور عبدالعزیز محدث دہلوی نے فارسی میں ترجمہ کیا اور اس سے یہ ہوا کہ فارسی داں بھی قرآن کے مقدس کے پیغامات اسکے احکام اور معنی مطلب کو سمجھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تفسیر عزیزیہ بھارت کی پہلی فارسی میں تفسیر کی کتاب ہے جسکی پرنٹنگ ہوئی ہے
Gaya: The copy of Holy Quran printed for the first time in India is preserved in three places of the world
بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)
اس پر ہوتی ہے تحقیقآج بھی ملک و بیرون ملک سے ریسرچ اسکالر گیا آکر قرآن مقدس کو دیکھتے ہیں اور اپنی تحقیق کو مزید پختہ کرتے ہیں۔ سید عطافیصل نے کہاکہ انکی خانقاہ خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے خلیفہ خواجہ تاج الدین علیہ الرحمہ کی قائم کردہ خانقاہ ہے۔ ہجرت کر خانقاہ کے بزرگ گیا تک پہنچے اور یہیں آباد ہوئے۔ یہاں خانقاہ میں کئی نایاب کتابیں ہیں جو پرنٹنگ کی ابتدا سے قبل کے ہیں، کتابوں کو رکھنے اور پڑھنے کی روایت رہی ہے۔ یہ مطبوعہ بزرگوں کے ذریعے خانقاہ تک پہنچا ، گزشتہ 10 برس قبل برٹیش میوزیم کی طرف سے کچھ ریسرچ اسکالر علی گڑھ میں واقع مولانا آزاد لائبریری پہنچے تھے، اس نسخے کی وہ تحقیق کررہے تھے کہاں کہاں بھارت میں موجود ہے سبھی اداروں سے رابطہ کیا گیا لیکن کہیں اسکے محفوظ ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اسی دوران انکی خانقاہ سے رابطہ کیا گیا تو خانقاہ نے اسکے محفوظ ہونے کی تصدیق کی، برٹیش میوزیم نے پہلے ای میل کے ذریعے جلد اور اسکے کچھ خاص صفحات کی عکس بھیجنے کو کہا ، ای میل کے ذریعے مطالبے کی روشنی میں اسکی تصویر کھینچ کر بھیجی گئی جسکے بعد اسکے ایکسپرٹ یہاں آئے اور انہوں نے دیکھ کر تصدیق کی ہے یہ وہی ہے جو برٹیش میوزیم لندن میں ہے۔ اکثر کوئی نا کوئی ریسرچ اسکالر یہاں تحقیق کے لیے پہنچتا ہے
Gaya: The copy of Holy Quran printed for the first time in India is preserved in three places of the world
بھارت میں پہلی بار پرنٹ ہوا قرآن مقدس کا نسخہ دنیا کے تین جگہوں پر محفوظ ہے (ETV Bharat Urdu)
ڈھائی سو برس پراناہے نسخہخانقاہ میں محفوظ اس نسخے کو پرنٹنگ ہونے سے قبل ہاتھوں سے لکھا گیا تھا، سترہویں عیسوی میں اس کو لکھا گیا تھا، لیکن قلمی نسخہ تیار ہونے کے قریب 150 سال بعد اسکی پرنٹنگ سنہ 1870-80 عیسوی کے دوران ہونے کی بات کہی جاتی ہے۔ برٹیش لندن میوزیم میں اسکی ضخامت کو دیکھ ریسرچ کرنے والوں کی خواہش ہوئی کہ وہ تحقیق کریں کہ اتنے بڑے سائز کا قرآن مقدس کہاں کہاں موجود ہے اور تبھی سے اس پر تحقیق کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

کتنی ہے لمبائی اور چوڑائی
گیا کے خانقاہ میں واقع یہ قرآن مقدس 1154 صفحات پر مشتمل ہے۔ اسکی دو جلدیں ہیں اور اسکی چوڑائی قریب 54 سینٹی میٹر اور لمبائی 35 سینٹی میٹر ہوگی۔ اسکی پرنٹنگ ہوئے 150 سال کے قریب ہوگئے ہیں۔ ناظم خانقاہ سید عطافیصل نے بتایا کہ قرآن ایک بابرکت اورانتہائی عظمت والی کتاب ہے۔ اسکی ضخامت کو دیکھ کر محسوس کیا جاسکتا ہے، ایک جلد کو اٹھانے میں محسوس ہوتا ہے کہ 18سے 21 کلو کے درمیان وزن ہوسکتاہے، اسکو خاص طریقے سے رکھا گیا ہے۔ ویسے تو ہمارا ایمان و عقیدہ ہے کہ قرآن مقدس کا ایک ایک حرف زبر زیر ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ ہے جو ہمارے نجات کا ذریعہ ہے۔ مسلمان اپنی جانوں سے زیادہ عظیم کتاب قرآن مقدس کی حفاظت کرتا ہے اور خاص طریقے سے رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.