ETV Bharat / state

دہلی فسادات کے چار برس بعد کتنے ملزمان کو ضمانت ملی؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 10:58 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Four years after Delhi riots شمال مشرقی دہلی فسادات کو چار سال مکمل ہوگئے۔ دہلی پولیس نے فسادات کے بعد بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے کچھ نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

دہلی فسادات کے چار برس بعد کتنے ملزمان کو ضمانت ملی؟

دہلی: شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو آج 4 برس مکمل ہو رہے ہیں ان فسادات میں 53 افراد نے اپنے جانیں گنوائی تھی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے فسادات کے تھمنے کے بعد پولیس نے بڑی تعداد میں نوجوانوںکو گرفتار کیا تھا جس میں مسلم نوجوانوں کی تعداد کافی زیادہ تھی پولیس کی اسی روش کے خلاف سوشل ایکٹیوسٹ اکثر آواز بلند کرتے رہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے ہمیشہ یہی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کام یماداری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ فسادات کے چار برس مکمل ہونے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سینیئر ایڈووکیٹ محمود پراچہ سے بات کی اور معلوم کیا کہ اب تک عدالت کے سامنے پیش ہونے والے کیسز میں کس طرح کے معاملے سامنے آئے اور اب تک کتنے نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔

ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ابھی تک یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ دہلی فسادات کے الزام میں کتنے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ دہلی پولیس نے ایسے کئی کیسز میں چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں ایک مسلم کی موت کا ذمہ دار کسی دوسرے مسلمان کو بنایا ہے اور اس طرح کے کیسز میں پولیس کو عدالت کی جانب سے سرزنش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کے ایک کیس میں دہلی پولیس کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے 20 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات سے منسلک معاملوں میں دونوں مذاہب کے 2600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے تقریبا 2100 ملزمین ضمانت پر ہیں جبکہ 108 ابھی جیل میں ہے اس دوران پولیس نے کل 757 ایف ائی ار درج کی تھیں۔ ان میں سے 63 کیسز کرائم برانچ کو منتقل کردیے گئے تھے جبکہ ایک ایف آئی آر کی تفتیش دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کر رہی ہے۔ وہیں اگر بات کی جائے کیسز پر ہونے والی کارروائیوں کی تو 694 کیسز میں اب تک جانچ کی گئی ہے، جبکہ 368 کیسز میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں ان میں 46 ملزمان پر فرد جرم ثابت ہوا ہے اور 183 افراد کو با عزت رہائی مل چکی ہے۔

جمیعت علمائے ہند کی کوششوں سے دہلی فسادات میں اب تک 584 افراد کو ضمانت مل چکی ہے جبکہ 45 مقدمات میں لوگ باعزت بری ہو چکے ہیں جمیعت علما ہند دہلی فسادات کے 258 مقدمات کی پیروی کر رہی ہے جن میں سے ابھی 209 مقدمات زیر التوا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.