ETV Bharat / state

بنگال: جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 2:19 PM IST

Fire Breaks out in Jamuria: بردوان ضلع کے آسنسول کے جموڑیہ میں واقع ایک فوم گودام میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی
جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی

جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی

آسنسول: مغربی بنگال کے آسنسول کے جموڑیہ کے جادوڈانگہ میں واقع فوم گوادام میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح سات بجے کے قریب پیش آیا ۔فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ گودام میں فیکٹری کے بنے ہوئے فوم کے گدے رکھے گئے تھے۔ فائر اسٹیشن دور ہونے کی وجہ سے جائے وقوع پر پہنچنے میں کچھ تاخیر ہو ئی۔ اس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں تیار شدہ تمام فوم گدے اس گودام میں رکھے گئے تھے۔ آج صبح مقامی باشندوں نے گودام سے دھنواں نکلتے ہوئے دیکھا۔مقامی باشندوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آتشزدگی نے بھیانک شکل اختیار کرلی ۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: آخوندجی مسجد میں شب برات پر نماز کی اجازت دینے سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

دمکل عملہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم پڑا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔فیکٹری کے مالک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.