ETV Bharat / state

مظفرنگر میں سرکاری دفتر کے باہر کسانوں کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 11:43 AM IST

Farmer Protest In Muzaffarnagar ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطہ میں کسان مزدور سنگھٹن کے کارکنان اور عہدیداران نے سینکڑوں کسانوں کے ساتھ ملکر مختلف مطالبات کو نظر انداز کرنے اور محکمہ کی من مانی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظفرنگر میں چک بندی دفتر کے باہر کسانوں کا احتجاج
مظفرنگر میں چک بندی دفتر کے باہر کسانوں کا احتجاج

مظفرنگر میں چک بندی دفتر کے باہر کسانوں کا احتجاج

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں کسان مزدور سنگٹن کہ کارکنان نے سینکڑوں کسانوں کے ساتھ مل کر محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔کسان دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

کسان مزدور سنگٹن کے ضلع صدر دیپک سوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چک بندی محکمہ کی من مانی سے عام کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چک بندی محکمہ میں بھی بدعنوانئ عروج پر ہے۔کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کے مختلف مطالبات ہیں جن کو لے کر آج ہم چک بندی محکمے کے دفتر کے باہر ہی احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گاؤں نصیر پور میں 12 سال سے چک بندی جاری ہے۔ لیکن آج تک امبیڈکر پارک، ہریجن بستی اور کھیل کے میدان وغیرہ کو الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ سیکٹر 17، 31، 32، 7.8۔ 33.6 گاؤں نصیر پور میں آج تک پیمائش نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ملند دیورا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جنوبی ممبئی میں کانگریس کی سرگرمیاں تیز

ان کا کہنا ہے کہ گاؤں لکھان میں محکمہ کنسولیڈیشن (چکبندی) کا کوئی افسر کام پر نہیں جاتا، کسانوں کو صرف ضلع دفتر میں بلایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 17 سال سے کنسولیڈیشن کا کام مکمل نہیں ہوا اور بھی کسانوں کی مطالبات ہیں جن کو لے کر ہم نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم دیا۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.