ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ کا عمل شروع - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 1:54 PM IST

بہارکے بھاگلپورمیں عام انتخابات منعقد کروانے کیلئے اساتذہ کوٹرینینگ دی جارہی ہے۔جس میں انہیں ای وی ایم سے متعلق تربیت دی گئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ کا عمل شروع
لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ کا عمل شروع

لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ کا عمل شروع

پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی عام انتخابات کی ضلع سطح پر تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں مسلم انٹر کالج سمیت دس مقامات پر ڈھائی ہزار سے زائد ملازمین کو انتخابات منعقد کرانے کی غرض سے ای وی ایم کی ٹریننگ دی گئی۔ اس دوران ماسٹر ٹرینروں نے اپنے اپنے روم میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کو انتخابات کے دوران کس طرح متحرک رہنا ہے اور انتخابات کرانے میں کن کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے اس موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر ملازمین کو غیر جانب دار، شفاف طور پر انتخابات منعقد کرانے کی ٹریننگ دی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ای وی ایل ہنڈل کرنے سے لے کر انتخابی ضابطوں کی معلومات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سلطان گنج کے پلس ٹو اسکول کے ٹیچر فیاض احمد نے بتایا کہ یہاں پر ملازمین و اساتذہ کو یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح بوتھ پر آنے والے ووٹروں کو حق رائے دہی میں مدد کریں اور ای وی ایم میں کوئی خرابی آنے پر کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔اسکی معلومات فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:مختارانصاری کی موت کے معاملے میں جیل کے جیلر کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم - Mukhtar Ansaris Death

آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں دوسرے مرحلہ میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ چار اپریل ہے۔ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں ووٹروں کی کل تعداد 23 لاکھ 30 ہزار 678 ہے۔ جن میں 12لاکھ 7ہزار 575 ووٹرز مرد ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد11لاکھ22ہزار 971 ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.