ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ اروند کیجیروال کا جیل سے ایک اور حکم نامہ جاری - Kejriwal issues another order

author img

By IANS

Published : Mar 26, 2024, 10:50 AM IST

Delhi CM Kejriwal issues Second Direction گزشتہ روز ای ڈی کی تحویل سے جاری ہونے والے پہلے حکم کو لے کر جاری تنازع کے درمیان دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے محکمہ صحت کو ایک اور ہدایت جاری کی ہے۔جیل میں رہتے ہوئے یہ ان کا دہلی حکومت کے لئے دوسرا حکم نامہ ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجیروال نے ایک اور حکم نامہ جاری کیا
وزیراعلیٰ اروند کیجیروال نے ایک اور حکم نامہ جاری کیا

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کی گرفتاری کے بعد ہندوستان کی سیاست میں یہ بحث موضوع ہے کہ کیا ایک وزیراعلیٰ جانچ ایجنسی کی تحویل میں رہ کر بھی ریاست کی باگ دوڑ سنبھال سکتا ہے، کیا وہ ریاستی حکومت کے انتظامی کاموں میں سرگرم رہ سکتا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی کے گزشتہ اتوار کو ای ڈی کی تحویل سے جاری ہونے والے پہلے حکم کو لے کر جاری تنازع کے درمیان عآپ کے سربراہ اروند کیجروال نے محکمہ صحت کو ایک اور ہدایت جاری کی ہے۔

عآب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت محکمہ صحت کے لئے جاری کیا ہے۔اسے وزیر اعلیٰ نے دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج کو ایک میمورنڈم کے ذریعہ پہنچایا جو ہیلتھ پورٹ فولیو کی نگرانی کرتے ہیں۔ دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اروند کیجروال نے جیل سے محکمہ صحت کے لئے حکم نامہ جاری کیا۔ اروند کیجروال کو جیل میں رہ کر بھی دہلی کی عوام کی فکر لاحق ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز اتوار کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی تحویل میں رہتے ہوئے پہلا حکم جاری کیا تھا اس میں وزیر آبی آتشی کو قومی دار الحکومت میں پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس معاملے پر بی جے پی نے جیل سے آرڈر کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی شراب اسکام میں وزیراعلی اورند کیجریوال 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔دہلی کی ایک عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.