ETV Bharat / state

جس ہتھیار سے41 مزدوروں کی جان بچائی تھی آج اسی ہتھیار سے میرے گھر کو توڑ دیا گیا: ریٹ مائنر وکیل حسن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 12:12 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 2:52 PM IST

Rat Miner House Bulldozed قومی دار الحکومت دہلی میں اتراکھنڈ کے سلکیارہ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے والے ریٹ مائنر وکیل حسن کے گھر کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

Rat miner Vakeel Hasan
Rat miner Vakeel Hasan

Wakeel Hasan

نئی دہلی: دہلی کے ایک علاقے میں آج ڈی ڈی اے نے ریٹ مائنر وکیل حسن کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات کے نام بلڈوزر چلاکر منہدم کردیا۔ وکیل حسن وہی شخص ہے جنہوں نے اتراکھنڈ کی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچایا تھا۔ جب قابل انجینئروں اور مشینوں نے اترکاشی کے سلکیارا سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے میں ناکام رہے تھے تو وہاں وکیل حسن کی ٹیم نے یہ ذمہ داری سنبھال لی تھی اور صرف 26 گھنٹوں میں وکیل حسن کی ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں سے ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا تھا۔

ڈی ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ وکیل حسن کا گھر پلانڈ ڈیولپمنٹ لینڈ ( منصوبہ بند ترقیاتی اراضی) پر بنا ہوا تھا اس لیے ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا ہے۔ وہاں کئی غیر قانونی تعمیرات تھیں جنہیں بلڈوزر چلا کر منہدم کردیا گیا ہے۔

اس معاملے میں وکیل حسن کا کہنا ہے کہ جس ہتھیار سے انہوں نے 41 مزدوروں کی جان بچائی تھی وہی ہتھیار ان کے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز جب وہ اور ان کی اہلیہ گھر پر نہیں تھے، گھر میں چھوٹے بچے تھے، اسی وقت ڈی ڈی اے کی ٹیم پہنچی اور بچوں کے سامنے مکان کو مسمار کر دیا۔ اور انہیں یوں ہی سڑک پر تنہا چھوڑ چلے گئے۔

ریٹ مائنر وکیل حسن نے الزام عائد کیا کہ ڈی ڈی اے نے بغیر کوئی نوٹس دیئے یہ کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ گھر میں رکھی اشیاء بھی اس دوران پھینک دی گئیں۔ وکیل حسن نے کہا کہ سرنگ میں پھنسے کارکنوں کو باہر نکالنے پر ان کی ستائش کی گئی تھی۔

انہوں نے حکومت سے اپنے خاندان کے لیے مکان کا مطالبہ کیا تھا تاہم مکان تو نہیں ملا لیکن جو چھوٹا سا گھر تھا وہ بھی بلڈوز کر دیا گیا۔ وکیل حسن کا کہنا ہے کہ ان کا گھر چھین لیا گیا ہے۔ اب وہ بے گھر ہے اور وہ نہیں جانتے کہ اپنے خاندان کو کہاں لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کی جان بچانے والے وکیل حسن اور منا قریشی کے استقبال کی تیاری

Last Updated : Feb 29, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.