ETV Bharat / state

اونتی پورہ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 1:21 PM IST

اونتی پورہ۔۔سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
اونتی پورہ۔۔سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

Awantipora Medical Camp: سی آر پی ایف نے میڈیکل کیمپ کے دوران مفت ادویات بھی تقسیم کی۔

اونتی پورہ۔۔سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر): عوام کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور غریب لوگوں کو طبی امداد و فوائد پہنچانے کے لیے ’’سیوک ایکشن‘‘ کے تحت مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وادی کشمیر میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں سی آر پی ایف کی180 اور 130 بٹالین کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ڈانگر پورہ، اونتی پورہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

طبی کیمپ میں معاشرے کے مختلف طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور طبی جانچ سے مستفید ہوئی۔ طبی معائنہ کے بعد لوگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اسی لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کی عوام کو بڑی حد تک فائدہ ملےگا۔‘‘ مقامی باشندوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر پولیس نے دائر کیا این آئی کورٹ میں چارج شیٹ

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’’اسطرح کے کیمپ دوبارہ منعقد ہونے چاہیں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔‘‘ سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کو عوامی سطح پر رائے عامہ جاننے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور رشتہ کو مزید تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مستقبل میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.