ETV Bharat / state

محمد سلیم کا سوال، کیا ٹی ایم سی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے؟ - cpim leader mohammad salim

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 6:42 PM IST

سی پی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری اور مرشدآباد پارلیمانی حلقہ سے امیدوار محمد سلیم نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ترنمول کانگریس انڈیا اتحاد کا حصہ ہے۔ ٹی ایم سی نے بہت پہلے انڈیا اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

محمد سلیم کا سوال،کیا ٹی ایم سی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے؟
محمد سلیم کا سوال،کیا ٹی ایم سی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے؟ (etv bharat)

محمد سلیم کا سوال،کیا ٹی ایم سی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے؟ (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان سی پی ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے انڈیا اتحاد کو لے کر ترنمول کانگریس کے رویے پر جم کر تنقید کی، پریس کانفرنس کے دوران محمد سلیم نے انڈیا اتحاد سے ترنمول کانگریس کے الگ ہونے پر سوال اٹھائے۔

پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ انڈیا اتحاد بننے کے چند دنوں بعد ہم نے کہاکہ ہاوڑہ سے روانہ ہونے والی ٹرین پر درجنوں لوگ سوار ہوتے ہیں لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹرین سے اتر جاتے ہیں۔ ان ہی لوگوں کی طرح ترنمول کانگریس ہے جو وقت سے پہلے ہی انڈیا اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

محمد سلیم نے کہاکہ ٹی ایم سی پہلے کہتی تھی کہ کانگریس کو 40 سیٹیں نہیں ملیں گی لیکن ہوا کا رخ بدلتے ہی یہ کہنے لگی ہے کہ انڈیا اتحاد مرکز میں حکومت بنائے گا۔ یہ بات سچ ہے انڈیا اتحاد کو غیر متوقع کامیابی ملے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے چار مرحلوں کے بعد بی جے پی کو احساس ہوگیا ہے کہ اسے سیٹیں کم مل رہی ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:سی اے اے کے تحت پہلی بار 14 پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا - Citizenship Certificates

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس ہوا کا رخ دیکھ کر انڈیا اتحاد کی تعریف کر رہی ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔جو لوگ انڈیا اتحاد کے ساتھ شروع سے ہیں انہیں ترجیح دی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.