ETV Bharat / state

دہلی میں ٹھنڈ کی لہر مسلسل جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 7:36 PM IST

دہلی میں پچھلے چار دنوں میں تقریباً تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔ دھند کی وجہ سے دہلی آنے والی 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رات 12:30 سے صبح 6:30 تک گھنی دھند چھائی رہی۔

دہلی میں ٹھنڈ کی لہر مسلسل جاری
دہلی میں ٹھنڈ کی لہر مسلسل جاری

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ٹھنڈ کی لہر جاری ہے۔ دہلی کا دن میں درجہ حرارت 11 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات میں یہی درجہ حرارت نصف تک پہنچ جاتی ہے۔ دن بھر دہلی و این سی آر میں سورج دکھائی نہیں دیا اور دن بھر کہرا چھایا رہا، خنک ہوائیں چلتی رہیں۔

غور طلب ہو کہ جمعہ کے دن ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ٹھنڈ کی وجہ سے اپنے قریب تر مساجد میں نماز ادا کرنا مناسب سمجھا، حالانکہ دہلی میں تمام اسکول کھلے ہیں اور ٹھٹھرن بھری دن میں بچے اسکول جارہے ہیں۔ دہلی میں محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگلے دو روز تک صبح کے اوقات میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے پیش نظر ہفتہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


دہلی کے کم سے کم درجہ حرارت میں پچھلے چار دنوں میں تقریباً تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔ دھند کی وجہ سے دہلی آنے والی 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رات 12:30 سے صبح 6:30 تک گھنی دھند چھائی رہی۔
یہ بھی پڑھیں؛ رام کی مہندی تنازع پر پولیس محکمہ نے سی او لیول کی جاچ کی شروع

واضح ہو کہ وہیں کم وزیبلٹی کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر کئی پروازیں تاخیر سے پرواز کر سکیں اور کچھ پروازوں کو منسوخ کرنی پڑی۔ دہلی میں بڑھتی ہوئی سردی سے بچنے کے لیے بے گھر لوگ نائٹ شیلٹرز میں رہ رہے ہیں۔ شدید دھند اور سردی کی لہر سے نظام زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ وہیں دہلی سے قریب مغربی اترپردیش میں بھی دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ وہاں بھی محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز تک اسی طرح کے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.