ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں قتل کے ملزم ایاز خان کے گھر پر چلا بلڈوزر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 11:58 AM IST

Murder accused's house buildozed in chhattisgarh ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی حکومت کے آتے ہی بلڈوزر کا دور شروع ہوچکا ہے۔ ریاست کے ایک ضلع میں قتل کے ملزم کے گھر کو منہدم کردیا گیا۔

Bulldozer hits the house
Bulldozer hits the house

کاواردھا: لال پور میں سدھارام یادو قتل کیس میں انتظامیہ اور پولیس نے قتل کے ملزم ایاز خان کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا۔ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس طرح کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے تجاوزات اور ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر استعمال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت بنتے ہی چھتیس گڑھ کے کئی اضلاع میں غیر قانونی تجاوزات پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا دیا گیا۔

جمعرات کی صبح 8 بجے میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم بھاری پولیس فورس کے ساتھ کاوردھا کے بیچ پاڑہ میں قتل کے ملزم ایاز خان کے گھر بلڈوزر لے کر پہنچی اور گھر کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات تھی۔ کاواردھا کے ایس پی ابھیشیک پلاو نے بتایا کہ لال پور قتل کیس کے اہم ملزم ایاز خان پر ڈکیتی، فساد اور جھنڈا واقعہ کا بھی الزام ہے۔ اس کے خلاف 9 مقدمات درج تھے۔

لال پور قتل کیس کے ملزم ایاز خان کے موبائل، لیپ ٹاپ اور جائے وقوعہ سے بہت سے شواہد ملے تھے۔ ملزم کا بجپر میں غیر قانونی مکان تھا جس پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر کارروائی کی ہے۔ ایس پی ابھیشیک پلاو نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی- اگر باقی 6 ملزمان کے مکانات غیر قانونی پائے گئے تو ان کے مکانات کو بھی منہدم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کارکن پر حملے کا الزام، ایم پی میں فاروق رائین کے گھر پر بلڈوزر چلا

کاوردھا سٹی پولیس اسٹیشن کے تحت لال پور نرسری کے ساکن 50 سالہ سدھارام یادو کو تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر 21 جنوری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے روز تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے بعد شہر میں مسلسل مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو پھانسی دی جائے اور ان کے گھروں کو بلڈوز کیا جائے۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے ملزم ایاز کے گھر کو منہدم کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.