ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکارہ ڈولی مٹو کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری - Dolly Matthu Visit Ajmer Sharif

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 1:53 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ ڈولی مٹو کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری
بالی ووڈ اداکارہ ڈولی مٹو کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری

Actress Dolly Mattoo Visit Ajmer Sharif بالی ووڈ فلم اداکارہ ڈولی مٹو نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقدت کی چادر پیش کی اور منت کا دھاگہ بھی باندھا۔

بالی ووڈ اداکارہ ڈولی مٹو کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر بالی ووڈ سے وابستہ فلمی شخصیات کی حاضری دینے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔اسی درمیان بالی ووڈ فلم اداکارہ ڈولی مٹو نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچی ۔15 برسوں کے بعد اجمیر شریف درگاہ حاجی دینے پہنچی ڈولی مٹو بے حد خوش نظر آئی،

فلم اداکارہ ڈولی مٹو کو درگاہ کے خادم بالی وڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے زیارت کروائی اور دربار کا دوپٹہ اوڑھایا۔ انہیں دربار عالیہ میں تبرک پیش کیا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈولی نے بتایا کہ وہ 15 سال بعد حاضری دینے اجمیر آئی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح خواجہ صاحب ان کے خاندان پر ہمیشہ کی طرح نظر عنایت رکھیں گے۔وہ یہاں آکر بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار عبدل کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - Sharad Sankhla Visit Ajmer Sharif

ان دنوں ڈولی مٹو کام کے سلسلے میں راجستھان میں ہیں۔ ایسے میں اجمیر کی درگاہ پر ان کا حاضر ہونا خوش نصیبی ہے۔ ڈولی کا ٹی وی شو "آنگن اپنوں کا" اور ایک نئی پنجابی فلم "بیبو" ہے۔ اس کے علاوہ ڈولی نے فلم "پیار میں ٹوئسٹ،کشتریہ،گیم،اب کی بارس،یارانہ،بال گنیش،گڈ لک اور ٹی وی ڈرامہ اس پیار کو کیا نام دو'،چھوٹی سردارنی،شادی مبارک، میں اپنی اداکاری کی مہارت دکھاچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.