ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کو دھچکا،رکن پارلیمان نے دیا استعفیٰ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 3:28 PM IST

لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کو دھچکا،رکن پارلیمان نے دیا استعفیٰ
لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کو دھچکا،رکن پارلیمان نے دیا استعفیٰ

BJP MP Resigns لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کو مغربی بنگال میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جھاڑگرام سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کنر ہیمبرم نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ دینے کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔

جھاڑ گرام:ہندستان کی تمام رہاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر چکی ہے۔اسی درمیان مغربی بنگال میں دل بدل کا کھیل بھی زور شور سے جاری ہے۔اس کھیل میں کبھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو جیت ملی تو کبھی بی جے پی بازی مار رہی ہے۔ اسی درمیان لوک سبھا انتخابات 2024 سے ٹھیک پہلے مغربی بنگال میں بی جے پی کو زوردار دھچکا پہنچا ہے۔جھاڑ گرام پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کنر ہیمبرم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ 'ذاتی وجوہات' بتائی ہے۔رکن پارلیمان کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد بنگال کی سیاست میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راناگھاٹ جنوبی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی موکٹ منی ادھیکاری گزشتہ پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ۔اس کے 48 گھنٹے کے اندر اندر کنر ہیمبرم کا استعفیٰ آیا ہے۔ جھاڑگرام لوک سبھا پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی ریاست مغربی بنگال کا دورہ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی شمالی بنگال میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہیمبرم نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ میرے استعفیٰ کے پیچھے مجھے جھاڑگرام سے دوبارہ امیدوار بنانے سے متعلق کچھ نہیں ہے۔ بی جے پی میں فہرست منظر عام پر آنے سے پہلے کوئی نہیں بتا سکتا کہ ٹکٹ کسے ملے گا۔ یہ فیصلہ لینے کے پیچھے میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے کسی دوسری سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جب کسی پارٹی میں شامل ہوں گا تو سب کو بتا دوں گا۔فی الحال سیاست سے کچھ دنوں کے لئے بریک لے رہا ہوں۔سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال پردیش کانگریس کو دھچکا، کوستو باگچی بی جے پی میں شامل

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاستی صدر سکانتو مجمدار نے کہا کہ ہمیں کنڑ ہیمبرم کا استعفیٰ مل گیا ہے۔ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کا دورہ کر رہے دوسری طرف بی جے پی کے رہنما پارٹی کنارہ کشی کا اعلان کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.