ETV Bharat / state

حیدرآباد: ’امراض گردہ سے حفاظت میں ذرائع ابلاغ کا حصہ‘ عنوان پر شعور بیداری پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 5:02 PM IST

Part of mass media in prevention of kidney diseases سیاپ کڈنی سنٹر میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ کے اشتراک سے ’امراض گردہ سے حفاظت میں ذرائع ابلاغ کا حصہ‘ عنوان پر ایک شعور بیداری پروگرام منعقد ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
حیدرآباد: ’امراض گردہ سے حفاظت میں ذرائع ابلاغ کا حصہ‘ عنوان پر شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد: ٹولی چوکی کے سالار جنگ کالونی میں واقع سیاپ کڈنی سنٹر میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ کے اشتراک سے ’امراض گردہ سے حفاظت میں ذرائع ابلاغ کا حصہ‘ عنوان پر ایک شعور بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ ایم اے ماجد صدر ٹی یو ڈبلیو جے, پروفیسر محمد فریاد صدر شعبہ صحافت مانو نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ نیاز احمد خان چیرمین سیاپ کڈنی سنٹر نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ ممتاز ماہر امراض گردہ ڈاکٹر شعیب احمد خان نے اس موقع پر پروجکٹر کے ذریعہ گردے کے افعال اور کارکردگی، امراض و حفظ ماتقدم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ گردے جسم کااہم ترین عضو ہیں اس کی حفاظت بے حد لازمی ہے ۔گردے کی ذمہ داری خون کو صاف کرنا ہے ایک دن میں یہ180 لیٹر خون کوصاف کرتے ہیں۔گردے بلڈ پریشربھی کنٹرول کرتے ہیں اور خون صاف کرتےہیں۔انہوں مزید بتایا کہ ہمارے ملک میں 17 فیصد سے زیادہ لوگ اس مرض سے متاثر ہیں ۔شوگر اور بی پی اس کی بنیادی وجوہات ہیں گردے کے مرض کے علامت ظاہر نہیں ہوتے۔اس لئے گاہے گاہے تشخیص کرواتے رہیں۔ 44 فیصد شوگر کی وجہہ سے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں 29 فیصد بی پی اور 19 فیصد پین کلر دوائیں کھانے سے خراب ہوتے ہیں۔ ہر گھر میں بی پی، شوگر اور ہارٹ بیٹ کی مشین ضروری ہے۔ بھارت میں ہر سال دو لاکھ لوگوں کو ڈائلاسیس کی ضرورت پڑتی ہے۔

ڈاکٹر شعیب احمد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کلشیم کی زیادتی گردوں میں کنکر آتے ہیں۔ اس کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے سال میں ایک بار الٹرساونڈ کروانے پر زور دیا تاکہ گردوں کی بیماری سے محفوظ رہا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹی بائیٹک سے کڈنی خراب ہوسکتا ہیں۔ پین کلر کا زیادہ استعمال بھی کافی نقصاندہ ہے۔ البتہ پیراسیٹیمل محفوظ ہے۔ گوشت کم کھانا فروٹ زیادہ کھانا گردوں کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر شعیب احمد خان نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ انرجی ڈرینک پینے سے اجتناب کریں یہ گردوں کے لئے بہت نقصاندہ ہے۔ ڈاکٹر محمد آصف صدر TUWJF حیدرآباد یونٹ نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔ اس موقع پر انگریزی، تلگو اور اردو کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.