ETV Bharat / state

انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی، نجومی پونم اجول کی پیشن گوئی - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 11:29 AM IST

Astrologer Poonam Ujjwal Reaction میرٹھ میں جیوتش آچاریہ پونم اجول نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ آخری مدت ہے۔لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد اکثریت کے ساتھ مرکز میں حکومت بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے پیشن گوئی کر رہیں ہیں اور اس مرتبہ بھی سچ ہوگی۔

انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی،نجومی پونم اجول کی پیشنگوئی
انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی،نجومی پونم اجول کی پیشنگوئی (etv bharat)

انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی،نجومی پونم اجول کی پیشنگوئی (etv bharat)

میرٹھ: پارلیمانی انتخابات 2024 میں اب تک چار مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ تین مراحل کی ابھی ووٹنگ باقی ہے۔ لیکن سیاسی جماعتیں مکمل اکثریت ملنے کا دعویٰ کرنے میں مصروف ہیں۔ علم نجومی بھی اب اپنے علم کی بدولت مودی حکومت کے اقتدار سے باہر ہونے کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔

میرٹھ میں پونم اجول جو بھی کہتی ہے وہ 90 فیصد تک درست ثابت ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ انھوں نے 1983 کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو لے کر پیشن گوئی کی تھی کہ کپل دیو کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم عالمی چمپئن بنے گی اور ان کی یہ بات سچ ہوئی تھی۔

نجومی پونم اجول نے کہاکہ اس مرتبہ بی جے پی کی حکومت اقتدار میں نہیں آئے گی۔اس مرتبہ بی جے پی کو اکثریت نہیں ملے گی۔مختلف وجوہات کی بنا پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔2024 بی جے پی کا آخری دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متھرا، وارانسی میں مندر بنانے کے لیے 400 سیٹوں کی ضرورت ہے: ہمانتا بسوا سرما - LOK SABHA ELECTION 2024

پونم اجول نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کے دوران بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات میں مودی سرکار اپنی آخری مدت پورا کرے گی۔انڈیا محاذ سرکار بنائے گی۔بی جے پی کے اقتدار سے باہر ہونے کی وجہ وہ بتاتی ہے کہ ملک میں ہندو اور مسلمان کے درمیان کشیدگی تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.