ETV Bharat / state

روس یوکرین جنگ میں ہلاک حیدرآبادی نوجوان کی آخری رسومات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 8:57 AM IST

Hyderabadi youth Asfan
Hyderabadi youth Asfan

Hyderabadi youth Asfan روس میں متعدد ہندوستانی نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر روس یوکرین جنگ میں جبرا دھکیل دیا گیا تھا جن میں حیدرآبادی نوجوان بھی شامل تھا۔

حیدرآباد: روس-یوکرین جنگ میں شامل کیے جانے والے محمد اسفان کی آخری رسومات اتوار کو حیدرآباد میں ادا کی گئیں۔ حیدرآبادی نوجوان روس یوکرین جنگ میں چند دن قبل ہلاک ہوگئے تھے۔ حیدرآبادی 30 سالہ اسفان کو بازار گھاٹ میں واقع مسجد قطب شاہی سے متصل قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اسفان کی میت ہفتہ کو دیر گئے حیدرآباد لائی گئی تھی،

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اسفان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ کو تسلی دی۔ رشتہ داروں، دوستوں اور بازار گھاٹ علاقہ کے دیگر مکینوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے اس کی موت کی تصدیق کے 10 دن بعد اسفان کی لاش بازار گھاٹ کے علاقے میں اس کے گھر لائی گئی۔ اس کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے، ایک آٹھ ماہ کی بیٹی اور دو سالہ بیٹا شامل ہیں۔

اسفان جو کہ ایک ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان میں کام کرتا تھا، دبئی میں مقیم ایک جاب ایجنٹ نے دھوکہ دیا۔ وہ اور دو دیگر لوگ گزشتہ سال نومبر میں شارجہ کے راستے ماسکو گئے تھے جب ان سے روسی فوج میں مددگار کے طور پر نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ان سے ابتدائی طور پر 30,000 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اور ایجنٹ نے انہیں یہ بھی کہا تھا کہ انہیں بعد میں 1.5 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسفان کے گھر والوں کو اس وقت شک ہوا جب وہ اس سے رابطہ نہ کر سکے۔ انہوں نے حیدرآباد پولیس میں شکایت درج کرائی اور بعد میں اسد الدین اویسی سے رابطہ کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے 21 فروری کو مرکز سے اپیل کی تھی کہ وہ 12 ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے جنہیں روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین سے لڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ ان میں تلنگانہ کے دو، کرناٹک کے تین، کشمیر کے دو اور گجرات اور اتر پردیش سے ایک ایک نوجوان شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایجنٹوں کے جھانسہ میں آکر روس۔یوکرین جنگ میں شامل ہونے والا حیدرآبادی نوجوان ہلاک

گجرات سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ ہیمل منگوکیا 21 فروری کو روس-یوکرین کی سرحد پر ڈونیٹسک کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ اویسی نے کہا تھا کہ تین ایجنٹوں نے بے روزگار نوجوانوں کو یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے روس بھیج کر دھوکہ دیا۔ ایجنٹوں میں سے ایک فیصل خان دبئی میں ہے جبکہ سفیان اور پوجا کا تعلق ممبئی سے ہے۔ رمیش اور معین روس میں ہندوستانی ایجنٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.