ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی نے حضرت امجھری بغدادی کی مزار پر حاضری، لالو کنبہ کو بنایا تنقید کا نشانہ - Asaduddin Owaisi criticized Lalu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 6:06 PM IST

Asaduddin Owaisi criticized Lalu family اسدالدین اویسی نے حضرت سیدنا امجھری بغدادی کے آستانے پر پہنچ کر چادر پوشی کی ہے۔ اویسی بہار دورہ پر ہیں اور یہاں وہ مختلف پارلیمانی حلقوں میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق انتخابی جلسہ بھی کررہے ہیں آج انہوں نے پاٹلی پترا حلقہ کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

گیا: بہار کے دورہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی ہیں، یہاں کارا کٹ، پاٹلی پترا اور دیگر پارلیمانی حلقوں میں اپنے اُمیدواروں کے حق میں انتخابی جلسہ اور رابطہ مہم کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بہار کے دورہ دوران انتخابی جلسہ اور دیگر سیاسی پروگرام سے پہلے مگدھ کمشنری کی معروف درگاہ ' حضرت سیدنا محمد جیلانی امجھری بغدادی ' المعروف سیدنا امجھری قادری بغدادی کے آستانے پر پہنچ کر حاضری دی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا، یہاں انہوں نے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ عابد حسین قادری سے بھی ملاقات کی اور انکی موجودگی اور قیادت میں مزار پر چادر پوشی کی، سیدنا امجھری قادری کا آستانہ اورنگ آباد ضلع کے ہسپورہ میں واقع امجھر گاوں میں ہے۔


امجھر شریف کو نویں صدی ہجری میں سید محمد بغدادی امجھری نے قائم کیا تھا، آپ شیخ عبدالقادر جیلانی کی اولاد میں ہیں اور اپنے مرشد کے حکم کے تحت براہ راست بغداد سے امجھر شریف تشریف لائے تھے۔ ہسپورہ کارا کٹ پارلیمانی حلقہ میں واقع ہے اور یہاں سے اے آئی ایم آئی ایم نے اپنا اُمیدوار کھڑا کیا ہے حالانکہ یہاں مسلم آبادی کی فیصد بارہ فیصد کے قریب ہی ہوگی۔ یہاں سے این ڈی اے اتحاد میں شامل سابق مرکزی وزیر اوپیندر کوشواہا امیدوار ہیں۔


اویسی نے اپنی پارٹی کی امیدوار پرینکا چودھری کے حق میں یہاں کارا کٹ پارلیمانی حلقہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ جبکہ پاٹلی پترا پٹنہ حلقہ سے انکی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوارو فاروق رضا ہیں اور انہوں نے آج فاروق رضا کے حق میں بھی ووٹ مانگا ہے۔ پاٹلی پترا سے این ڈی اے اتحاد میں بی جے پی کے امیدوار و موجودہ ایم پی رام کرپال یادو ہیں جبکہ انڈیا اتحاد کی طرف سے آرجے ڈی کی امیدوار لالو پرساد یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی ہیں۔ اویسی پہلے بھی بیان دے چکے ہیں کہ وہ لالو کنبہ کے لوگ جہاں سے امیدوار ہونگے انکے خلاف تو وہ تشہیر کریں گے۔ اویسی کی ناراضگی انکے 4 ارکان اسمبلی کو آر جے ڈی میں شامل کرنا ہےاور اس کا وہ کئی بار اظہار بھی کرچکے ہیں۔


اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ، آر جے ڈی اور جے ڈی یو کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی وبا کے دوران ہمارے مزدور بھائی اور بہنیں دور دراز سے پیدل آئے۔ کیا عوام نے آپ کو اسی لیے وزیر اعظم بنایا تھا؟ انہوں نے وزیراعظم بن کر ملک پر کوئی احسان نہیں کیا۔ آج مودی جی غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نفرت پھیلا رہے ہیں، وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلا کر ہی ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ مودی جی نے ملک پر کوئی احسان نہیں کیا، بلکہ ملک نے آپ کو وزیر اعظم بنا کر آپ پر احسان کیا ہے۔

اٹھارہ فیصد آبادی کے تناسب حصے داری نہیں

اسد الدین اویسی نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم وائی مساوات بنا کر انہوں نے صرف مسلمانوں کو لوٹا ہے اور ان کے ووٹ لئے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرکے انہوں نے اپنے دو بیٹوں، بیٹی کو سیاست میں لاکر مسلط کردیا۔ انہوں نے کہاکہ 18 فیصد مسلم آبادی تاہم پارلیمانی حلقہ میں صرف دو مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی، آر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے علاوہ وی آئی پی کو ملکر 30 سے نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں اور اس میں دو بیٹیوں کو ٹکٹ دیا جبکہ اٹھارہ فیصد والوں کو سبز باغ دیکھایا گیا ہے، آرجے ڈی والے ہم پر تنقید کرتے ہیں لیکن یہ جان لیں کہ یہ مسلمانوں کا کچھ نہیں کرنے والے، ہماری قوم کے رہنماوں کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

بی جے پی کا دیکھاتے ہیں ڈر

اویسی نے پٹنہ پاٹلی پترا پارلیمانی حلقہ کے تحت وشوناتھ ہائی اسکول گراونڈ چندوس میں خطاب کیا، یہاں انہوں نے سب سے زیادہ آر جے ڈی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ آر جے ڈی والے ہمیں بی جے پی کا ڈر دیکھاتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے ساتھ رہو، ہم ہی جان کی امان دیں گے، بی جے پی سے سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے، ہمارے گھروں پر بلڈوزر چلے، مسلمانوں کو پیٹا گیا، عتیق احمد کو پولیس کی موجودگی میں گولی ماری گئی ، کیا تمہاری اولاد پر کسی نے گولی چلائی؟ تمہاری بیٹیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلے؟ ہم پر ظلم ہوا، کیا تمہاری بیٹیوں سے حجاب کحینچا گیا، یہ کسنے کیا 100 سال پرانا بہار شریف کا مدرسہ جلادیا گیا، کیا آپکومعلوم نہیں ہے کہ اسوقت کا نائب وزیر اعلی کون تھا؟ کیا وہ مدرسہ اور جن کو متاثر کیا گیا ان کو دیکھنے گئے، نہیں گئے یہی تو ہے کہ مسلمانوں کا صرف ووٹ چاہئے اور دینے کے وقت میں وہ اپنے چہیتوں کو مسلط کریں گے ، انہوں نے سیوان کے ایک معاملے کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں ایک 7 سال کے بچے کو جیل بھیجا گیا، اسے ریمانڈ ہوم نہیں بھیجا گیا بلکہ جیل بھیجا گیا، اسکی ماں سات دنوں تک جیل کے باہر تڑپتی رہی اور تیجسوی سے انصاف دلانے کی گہار لگاتی رہی لیکن تیجسوی نے کچھ نہیں کیا، تمہارے بچے جیل جائیں گے تو تم پورے بہار کو سر پر اٹھالو گے۔

واضح ہوکہ میسا بھارتی کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے اور یہاں خود اویسی مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.