ETV Bharat / state

گلبرگہ کے کانگریس کے امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی کا شاندار استقبال - Congress candidate in Gulbarga

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:54 PM IST

Congress Candidate Radhakrishna Doddamani in Gulbarga: حلقہ پارلیمان گلبرگہ کے کانگریس کے امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی الیکشن ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ گلبرگہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

Arrival of Congress candidate Radhakrishna Doddamani in Gulbarga
Arrival of Congress candidate Radhakrishna Doddamani in Gulbarga

گلبرگہ کے کانگریس کے امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی کا شاندار استقبال

گلبرگہ: ریاست کر‌ناٹک میں 2024 حلقہ پارلیمان انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس موقع پر گلبرگہ حلقہ پارلیمان سے کانگریس پارٹی کی جانب رادھا کرشنا دوڈمنی کانگریس کے امیدوار ہیں۔ اس موقع پر شہر کے نگر یشور اسکول گنج سے جلوس کی شکل میں انہیں کانگریس دفتر تک لیجایا گیا۔ گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی شری الم پربوپاٹل نے کہا گلبرگہ حلقہ ہمیشہ سے کانگریس پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں سے کئ مرتبہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انھوں اس حلقہ میں کئی ترقیاتی کام‌کئے ہیں۔ اس بار ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کے داماد رادھا کرشنا کو کانگریس پارٹی نے ٹکٹ دیکر اپنا امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

جموں کے سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل - FORMER BJP MLA

رادھا کرشنا ہمیشہ سے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کے ساتھ رہ کر کام‌کیا ہے۔ یہ ایک خاموش خدمات گزار ہیں اور ان کا تعلق ہر مذہب کے عوام سے رہا ہے۔ اس مرتبہ 2024 حلقہ پارلیمان انتخابات میں رادھا کرشنا کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی آفس میں جلسہ عام منعقد ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.