ETV Bharat / state

راہل گاندھی کو سرسید کی تصویر دیکر اے ایم یو طلبا کریں گے خیرمقدم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 7:00 PM IST

AMU Students Welcome Rahul Gandhi راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کل (25 فروری) ضلع علیگڑھ کے راستے آگرہ روانہ ہوگی جس کے دوران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء اور طلباء رہنما راہل گاندھی کو یونیورسٹی کے سینٹنری گیٹ پر سر سید احمد خان کی تصویر دے کر خیر مقدم کریں گے۔

راہل گاندھی کو سر سید کی تصویر دے کر طلباء کریں گے خیرمقدم
راہل گاندھی کو سر سید کی تصویر دے کر طلباء کریں گے خیرمقدم
راہل گاندھی کو سرسید کی تصویر دیکر اے ایم یو طلبا کریں گے خیرمقدم

علیگڑھ: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کل 25 فروری کو صبح ضلع علیگڑھ میں ایف ایم ٹاور سے شروع ہوگی جو جمالپور، پرانی چنگی، اے ایم یو سینٹنری گیٹ، شمشاد مارکیٹ، تصویر محل، نمائش گراؤنڈ کے راستے آگرہ کے لئے روانہ ہوگی۔ یاترا کے روٹ کی صفائی کی جا رہی ہے اور کانگریس پارٹی کے پوسٹر بینرز سے سجایا جا رہا ہے، اطلاع کے مطابق راہل گاندھی کے ساتھ پرنکا گاندھی بھی ہوگی۔

کل یاترا علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سینٹنری گیٹ کے قریب سے بھی گزرے گی جہاں یونیورسٹی کے طلباء اور طلباء رہنما سر سید احمد خان کی تصویر دے کر راہل گاندھی کا خیر مقدم کریں گے۔ اے ایم یو طلباء رہنما محمد عارف تیاگی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ہم علیگڑھ میں خیر مقدم کرتے ہیں، کل 25 فروری کو تقریبا صبح نو بجے راہل گاندھی کی پرینکا گاندھی کے ساتھ یاترا اے ایم یو کے سنٹنری گیٹ سے گزرے گی جس کے دوران اے ایم یو کے طلباء رہنما اور بڑی تعداد میں طلباء یاترا کا خیرمقدم بانی درسگاہ سر سید احمد خان کی تصویر راہل گاندھی کو دے کر کریں گے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے تیاگی نے بتایا یاترا کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ طلباء اور طلباء رہنماؤں کا اپنا ہے جس کا فیصلہ ہمنے خود اس لئے لیا ہے کیونکہ راہل گاندھی کی یہ یاترا نیائے یاترا ہے، اور ملک کے نوجوانوں کو اے ایم یو طلباء کی حیثیت سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ راہل گاندھی کی جدوجہد کسانوں، مظلوموں، بے روزگاری، خواتین کے لئے ہے ان کو انصاف دلانے کے لئے ہیں، راہل گاندھی ملک کے مدوں کو لے کر سڑکوں پر یاترا کر رہے ہیں اس لئے ہم ان کو اس تعلیمی شہر میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ واضح رہے اعظم خاں کے بعد سے ہی اے ایم یو طلباء رہنماؤں کی پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے، یہی وجہ ہے کہ سماج وادی پارٹی میں اے ایم یو طلباء رہنماؤں کی تعداد دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے زیادہ ہے۔

اگر کل طلباء یونیورسٹی کے سینٹنری گیٹ پر راہل اور پرینکا گاندھی کا خیر مقدم بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی تصویر دے کر کرتے ہیں تو یہ اس سے ملک میں ایک بڑا پیغام جا سکتا ہے جو کانگریس پارٹی کے حق میں ہوگا یہ بات الگ ہے کہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی مل کر بی جے پی کا سامنے کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.