ETV Bharat / state

پاندچویں مرحلے کے اختتام پر امت شاہ کا بی جے پی کو 310 سیٹیں ملنے کا دعویٰ - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 4:18 PM IST

مشرقی مدنی پور ضلع کے کانتھی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے تیسری مرتبہ نریندر مودی کی حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

پاندچویں مرحلے کے اختتام پر امت شاہ کا بی جے پی کو 310 سیٹیں ملنے کا دعویٰ
پاندچویں مرحلے کے اختتام پر امت شاہ کا بی جے پی کو 310 سیٹیں ملنے کا دعویٰ (etv bharat)

پاندچویں مرحلے کے اختتام پر امت شاہ کا بی جے پی کو 310 سیٹیں ملنے کا دعویٰ (etv bharat)

کانتھی: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت چھٹے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان مشرقی مدنی پور ضلع کے کانتھی میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں منعقدہ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ انتخابات کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا۔

شاہ نے دعویٰ کیا کہ 400 پارس کا نعرہ بقیہ دو مرحلوں میں پورا ہونے والا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ اس بار 400 پار حقیقت میں بدلنے والا ہے۔ چھٹے مرحلے کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ جائے گی۔ ہمارا ہدف 400 تھا۔ پانچویں راونڈ کے بعد مودجی 310 سیٹوں کو حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی آج جھارکھنڈ کا دورہ کریں گی، گوڈا اور رانچی میں انتخابی ریلی سے کریں گی خطاب

امت شاہ نے کہا کہ وہ ایک بار پھر مغربی بنگال میں 30 سیٹوں کو حاصل کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مغربی بنگال کو لوک سبھا کی 30 سیٹیں مل جاتی ہیں تو ممتا سرکار بہت جلد گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھی نریندر مودی کو 30 سیٹیں ملیں گی۔ یہاں 30 سیٹیں ملنے کا مطلب ہے، ترنمول ٹوٹ جائے گی۔ ممتا دیدی کی حکومت بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.