ETV Bharat / state

عدنان اشرف کو ریاست تلنگانہ کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا - Congress Coordinator Adnan Ashraf

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 1:24 PM IST

Adnan Ashraf appointed Media Coordinator: عدنان اشرف کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے تلنگانہ کے اے آئی سی سی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور انچارج بنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Adnan Ashraf appointed media coordinator of Telangana state
Adnan Ashraf appointed media coordinator of Telangana state

نئی دہلی، حیدرآباد: ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے، پہلے مرحلہ کی ووٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے، اسی دوران کانگریس کی اعلیٰ قیادت ملک ارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی کی سفارش پر کانگریس پارٹی نے سید عدنان اشرف کو تلنگانہ ریاست کا میڈیا انچارج مقرر کیا ہے۔ عدنان اشرف کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے تلنگانہ کے اے آئی سی سی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور انچارج بنایا ہے۔

عدنان اشرف کو ریاست تلنگانہ کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا
عدنان اشرف کو ریاست تلنگانہ کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا
یہ بھی پڑھیں:

بیدر: ناصر خان ضلع کانگریس اقلیتی یونٹ کے صدر نامزد

واضح رہے کہ عدنان اشرف طویل عرصہ سے کانگریس سے وابستہ ہیں اور اس وقت اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے نیشنل میڈیا انچارج ہیں اور اکثر میڈیا میں کانگریس پارٹی کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ہی میڈیا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں عدنان اشرف کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کے اہم چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں آلوک شرما، ناصر حسین، رادھیکا کھیڑا، سبھاشنی شرد یادو، ساریکا سنگھ، ریتو چودھری، ابھے دوبے، گوتم سیٹھ اور چرن سنگھ سپرا جیسے سینئر رہنماؤں کو جگہ دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی کانگریس پارٹی نے عدنان اشرف کو دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں انچارج بنایا تھا اور انتخابات کے دوران انہیں کرناٹک، اتراکھنڈ، راجستھان اور آسام جیسی کئی ریاستوں میں انچارج بنا کر بھی بھیجا جا چکا ہے۔ عدنان اشرف نے کہا کہ وہ انہیں دی گئی اہم ذمہ داری سے بہت خوش ہیں اور ہمیشہ کی طرح وہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام کوششیں کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی عدنان اشرف نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا اور ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.