ETV Bharat / sports

رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو 23 رنوں سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 11:17 AM IST

WPL 2024اسمرتی مندھانا کے دھماکہ خیز 80 رن اور ایلیس پیری کی 58 رن کی نصف سنچری اور پھر عمدہ گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے پیر کو ویمنس پریمیئر لیگ کے 11ویں میچ میں یوپی واریئرس کو 23 رن سے شکست دے دی۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو 23 رنوں سے شکست دی
رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو 23 رنوں سے شکست دی

بنگلورو:199 رن کے تعاقب میں یوپی واریئرز نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 47 رن جوڑے۔ کرن نوگیرے پہلی وکٹ کے طور پر 18 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان الیسا ہیلی نے 38 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رن کی اننگز کھیلی۔ انہیں مولینیو نے آؤٹ کیا۔ چماری اٹا پٹو آٹھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، گریس ہیرس پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، شویتا سہراوت ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں،

دیپتی شرما 33 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، پونم کھیمنر 31 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور سوفی ایکلسٹن چار رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، انجلی سروانی تین رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ یوپی واریئر کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر صرف 175 رن بنا سکی اور 23 رن سے میچ ہار گئی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے سوفی ڈیوائن، سوفی مولیناؤ، جارجیا ویرہم اور سوبھنہ آشا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسمرتی مندھانا کے 80 رن اور ایلیس پیری کے 58 رن کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو جیت کے لیے 199 رن کا ہدف دیا۔آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں یوپی واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے آتری رائل چیلنجرز بنگلور کی ابتدائی جوڑی ایس میگھنا اور اسمرتی مندھانا نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 51 رن جوڑے۔ چھٹے اوور میں انجلی سروانی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلا جھٹکا دیتے ہوئے 28 رن پر میگھنا کو اٹا پٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:گریس کی طوفانی نصف سنچری، یوپی واریئرز نے گجرات جائنٹس کو چھ وکٹوں سے ہرایا

مندھانا نے 50 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80 رن کی اننگز کھیلی، وہ دیپتی کے ہاتھوں کھیمنار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رن بنائے۔ ریچا گھوش نے ناٹ آوٹ 21 رن اور سوفی ڈیوائن نے ناٹ آوٹ 2 رن بنائے۔ رائل چیلنجرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 198 رن بنائے ۔یوپی واریئرز کی جانب سے انجلی سروانی، سوفی ایکلسٹن اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.