ETV Bharat / sports

پاکستان نے آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 10:53 AM IST

پاکستان نے آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا یا
پاکستان نے آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا یا

Under 19 ICC Men's World Cup: احمد حسن کی 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میچ میں آئرلینڈ کو تین وکٹ سے شکست دی۔

پوچیفسٹروم: آئرلینڈ کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا دھچکا پانچویں اوور میں شاہ زیب خان کے 11 رنز کی صورت میں لگا۔ اگلے ہی اوور میں شمائل حسین کو اولیور نے سات رن پر پویلین بھیج دیا۔ اذان اویس 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کپتان سعد بیگ 25 رنز، ہارون ارشد 25 رنز اور عبید شاہ آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ احمد حسن 57 رن اور علی اسفاد نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسن نے 57 رن کی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ پاکستان نے 43.4 اوورز میں سات وکٹوں پر 182 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ڈائر نے چار وکٹ حاصل کئے۔ روبن ولسن، اولیور ریلی اور جارڈن نیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل عبید شاہ، علی رضا، عامر حسن اور احمد حسن کی شاندار بالنگ کی بدولت پاکستان نے منگل کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 میچ میں آئرلینڈ کو 48.4 اوورز میں 181 رنز پر ڈھیر کردیا۔

آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آئرلینڈ کی شروعات خراب رہی اور 39 کے اسکور پر اس کی پانچ وکٹ گر گئے۔ جارڈن نیل چار رن، ریان ہنٹر 10 رن، گیون رولسٹن سات رن، کیان ہلٹن 12 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان فلپس بھی 16 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خان کی آل راؤنڈ کارکردگی، نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے شکست

جان میک نیلی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور وہ آئرلینڈ کی جانب سے 53 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہیری ڈائر 31 رن، اولیور ریلی 18 رن، کارسن میک کلو چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روبن ولسن چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے تین وکٹ حاصل کئے۔ علی رضا، عامر حسن اور احمد حسن نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ہارون ارشد نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.