ETV Bharat / sports

انڈر 19 ورلڈ کپ میں مشیر خان کی سنچری، آئرلینڈ کو 201 رنوں سے شکست

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 25, 2024, 10:12 PM IST

U 19 World Cup بھارت نے جمعرات کو انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 301 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو 29.4 اوورز میں 100 رنز پر آل آؤٹ کرکے 201 رنز سے میچ جیت لیا۔

U-19 World Cup
انڈر 19 ورلڈ کپ میں مشیر خان کی سنچری، آئرلینڈ کو 201 رنوں سے شکست

بلوم فونٹین: مشیر خان کی 118 رن کی سنچری اور کپتان ادے سہارن کی 75 رن کی نصف سنچری کے بعد نمن تیواری کے چار وکٹ اور سومی پانڈے کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بھارت نے آئرلینڈ کو 201 رن سے شکست دے دی۔

302 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور 14.1 اوورز میں 45 کے اسکور پر اس نے 8 وکٹ گنوا دئے تھے۔ اولیور ریلی 15، جارڈن نیل 11، ریان ہنٹر 13، کیان ہلٹن 9 رنز اور فن لوٹن 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

فورکن اور اولیور ریلی کے درمیان 39 رنز کی شراکت ون ڈے کرکٹ میں نویں وکٹ کے لیے آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی شراکت ہے۔ ڈینیئل فورکن 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو 29.4 اوورز میں 100 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے 201 رنز سے میچ جیت لیا۔

بھارت کی جانب سے نمن تیواری نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سومی پانڈا نے تین وکٹ ملا۔ مروگن ابھیشیک، دھنوش گوڈا اور ادے سہارن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل مشیر خان کی 118 رنز کی سنچری اور کپتان ادے سہارن کی 75 رنز کی نصف سنچری کی مدد سے بھارت نے جمعرات کو انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 301 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور نویں اوور میں اس نے سلامی بلے باز آدرش سنگھ 17 رن کا وکٹ کھودیا۔ اس کے بعد ارشین کلکرنی نے مشیر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت داری کی۔ ارشین 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کپتان ادے کے ساتھ مل کر مشیر نے تیسرے وکٹ کے لیے 156 رنز جوڑے۔ ادے 84 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مشیر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 118 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

اراویلی اونیش 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پریانشو مالیا دو رنزاور مروگن ابھیشیک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سچن داس نے 21 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 301 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے اولیور ریلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جان میک نیلی نے دو وکٹ ملا۔ فن لٹن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.