ETV Bharat / sports

افغانستان کی پہلی اننگ 198 رنوں پر سمٹی، سری لنکا نے 80 رنز بنائے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 8:18 PM IST

Srilanka Vs Afganistan Test جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن افغانستان کو 198 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 80 رن بنائے۔

افغانستان کی پہلی اننگ 198 رنوں پر سمٹی، سری لنکا نے 80 رنز بنائے
افغانستان کی پہلی اننگ 198 رنوں پر سمٹی، سری لنکا نے 80 رنز بنائے

کولمبو:کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان سری لنکا کی ٹیم نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 198 رنوں پر آل آؤٹ کردیا۔اس کے بعد سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 80 رن بنائے۔سری لنکا اب بھی 118 رنوں کے خسارے میں ہے۔

آج دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا کے ناٹ آؤٹ 36 رنز اور دیموتھ کرونارتنے کے ناٹ آؤٹ 42 رنز کی مدد سے اوپننگ جوڑی نے 14 اوورز میں ٹیم کے لیے 80 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والے افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر ابراہیم زدران کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں اسیتھا فرنینڈو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے رحمت شاہ نے نور علی زدران کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛یشسوی 179 رنوں پر ناٹ آوٹ، ہندوستان کے 6 وکتوں پر 336 رن

نور علی زدران 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نور کو بھی اسیتھا فرنینڈو نے آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 17 رنز، اکرام علی خیل 21 رنز، قیس احمد 21 رنز اور نزات مسعود 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 62.4 اوورز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنینڈو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو اور پربھات جے سوریا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.