ETV Bharat / sports

شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: سابق پی سی بی چیئرمین - Zaka Ashraf on Shaheen Afridi

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 7, 2024, 6:32 PM IST

Updated : Apr 7, 2024, 7:52 PM IST

Captaincy Shift in Pakistan: پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے ایک بیان میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا۔ انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: سابق پی سی بی چیئرمین
شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: سابق پی سی بی چیئرمین

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے بلے باز بابر اعظم کو پہلے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی باتیں چل رہی تھیں تو میں نے مشورہ دیا تھا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی برقرار رکھنی چاہیے اور باقی فارمیٹ سے کپتانی چھوڑ کر اپنی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔‘
سابق چیئرمین نے کہا کہ ’ہم وائٹ بال (ٹی 20 اور ون ڈے) کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانا چاہتے تھے، لیکن بابر اعظم نے کہا تھا کہ وہ کسی ایک فارمیٹ کے بجائے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔ ’ ذکا اشرف نے کہا کہ ’ہم نے بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی چھوڑ کر بطور کھلاڑی پرفارم کریں کیونکہ اس وقت واضح تھا کہ انہیں وہ کپتانی کے دباؤ میں انہیں مشکلات کا سامنا تھا‘۔
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے، انہیں بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں، ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،گورنرپنجاب کے حوالے سے پارٹی (پیپلز پارٹی) جو فیصلہ کرےگی اسے قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابر کی بطور کپتان واپسی سے پاکستان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور کپتان بابراعظم کا سفر ختم، نئے کپتان کا اعلان
یو این آئی

Last Updated : Apr 7, 2024, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.