ETV Bharat / sports

منفی حالات میں بیٹنگ کی عادت ڈالیں: پراگ - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:10 PM IST

راجستھان رائلز کے بلے باز ریان پراگ نے کہا کہ انہیں منفی حالات میں بلے بازی کرنے کی عادت ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل ایسا کر رہے ہیں۔

منفی حالات میں بیٹنگ کی عادت ڈالیں: پراگ
منفی حالات میں بیٹنگ کی عادت ڈالیں: پراگ

ممبئی: ممبئی انڈینس کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پراگ نے کہاکہ "میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اسی طرح کے حالات میں بیٹنگ کرتا ہوں۔ جوس بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد روی چندرن اشون بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد میں نے سوچا کہ یہ وہ کام ہے جو میں گزشتہ چھ ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ پیر کو راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اس سیزن میں مسلسل تیسری جیت درج کی۔ اس میچ میں ریان پراگ ایسے وقت بلے بازی کے لیے آئے جب 126 کے تعاقب میں راجستھان نے 26 کے اسکور پر دو وکٹ گنوا دیے تھے۔

پراگ نے 39 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور اورنج کیپ بھی جیتی۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ روز راجستھان رائلز نے ٹرینٹ بولٹ اور یوجویندر چہل کی قاتلانہ گیندبازی کے بعد ریان پراگ کی 54 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بنیاد پر پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں میچ میں ممبئی انڈینز پر چھ وکٹ سے جیت درج کی۔ اس مسلسل تیسری جیت کے ساتھ راجستھان رائلز چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹ سے شکست دی - IPL 2024

راجستھان کو 126 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جدوجہد کرنی پڑی۔ راجستھان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے پہلے ہی اوور میں 10 رن پر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں کپتان سنجو سیمسن بھی 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جوس بٹلر 13 اور روی اشون 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 39 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ شبھم دوبے آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز نے 15.3 اوور میں چار وکٹ پر 127 رن بنا کر میچ جیت لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.