ETV Bharat / sports

مشیرخان نے بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 8:17 PM IST

Ranji Trophy ممبئی کے بلے باز مشیر خان نے رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ میں بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی۔ انہوں نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مشیرخان نے بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی
مشیرخان نے بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی

ممبئی: ممبئی کے بلے باز مشیر خان نے رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ میں بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی۔ ان کی شاندار کارکردگی کے سبب ممبئی کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ کم عمری میں رنجی ٹرافی میں اس ڈبل سنچری کے ساتھ، مشیر ممبئی کے دوسرے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں۔ مشیر نے 18 سال 362 دنوں میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ اس معاملے میں وسیم جعفر کا نام پہلے نمبر پر ہے۔جعفر نے ممبئی کے لیے 18 سال 262 دن میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

مشیر نے بڑودہ کے خلاف ایک ایسے وقت میں ایک صبر آزما اننگز کھیل کر ڈبل سنچری بنائی جب پرتھوی شا، اجنکیا رہانے سمیت ٹیم کے چار وکٹ 100 رنز کے سکور پر گر چکے تھے اور ٹیم مشکل میں نظر آ رہی تھی۔ ایسے حالات میں مشیر نے 356 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 203 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 384 رنز تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب بشیر کی عمدہ گیندبازی کے سامنے لڑکھڑائی ٹیم انڈیا,ہندوستان کے 7 وکٹوں پر 219 رن

واضح رہے کہ نہوں نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مشیر خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ورلڈ کپ کے بعد مشیر خان نے گھریلو کرکٹ کیں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.