ETV Bharat / sports

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 42 رنز سے شکست دے کر سیریز میں بچائی اپنی ساکھ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 21, 2024, 3:39 PM IST

افتخار احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے آج پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ سے خود کو بچا لیا۔

NZ Vs PAK: Pakistan Avoid Whitewash With 42-Run Victory Over New Zealand In 5th T20I
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 42 رنز سے شکست دے کر سیریز میں بچائی اپنی ساکھ

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان نے 17.2 اوورز میں 92 رن پر سمیٹ کر میچ جیت لیا۔ پاکستان کی اس جیت میں اسپنرز نے چھ وکٹیں لے کر اہم رول ادا کیا۔ افتخار احمد کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ فن ایلن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایک سو 35رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات بھی خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں ایک رن پر اوپنر راچن رویندرا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد پانچویں میں فن ایلن 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ ٹم سائفرٹ نے 19، ول ینگ نے 12 رنز، گلین فلپس نے 26 رنز بنائے اور کپتان مچل سینٹنر چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میٹ ہنری ایک رن، ایش سوڈھی ایک رن اور لوکی فرگوسن بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤتھی چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ کھلاڑی دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین وکٹ حاصل کئے۔ کپتان شاہین اور نواز نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ زمان خان اور میر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بیٹنگ کے دوران پاکستان کا آغاز خراب رہا اور اوپنر حسیب اللہ خان پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 16 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

رضوان 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے ایک رن، افتخار احمد نے پانچ ، شاہین زادہ فرحان نے 19 رنز بنائے، شاہین آفریدی ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی 14 اور اسامہ میر ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلے باز ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.