ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے مزید 227 رن درکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 1:12 PM IST

نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے مزید 227 رن درکار
نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے مزید 227 رن درکار

South Africa Newzealand Test ہمیلٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے 267 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن بنا لئے ہیں۔میزبان ٹیم کو جیت کے لئے مزید 227 رنوں کی ضرورت ہے۔

ہمیلٹن:ہمیلٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 235 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔اس طرح نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 267 رنوں کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ کے سلامی بلے بازوں ٹاپ لیتھم اور ڈیون کونوے نے محتاط انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 40 رنوں کی شراکت داری کی۔تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے سے ٹھیک پہلے ڈیون کونوے 17 رن بنا کر پیڈٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔

اس سے قبل جنوجی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 235 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ بینڈنگھم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 110 رنوں کی اننگ کھیلی ۔انہوں نے اپنی سنچری اننگ میں 222 گیندوں کا سامنا کیا۔اس اننگ میں 12 چوکے اور دو چھکوں لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما کی نصف سنچری، ہندوستان کے تین وکٹوں پر93 رن

اس کے علاوہ کیگن پیٹرن 43 رن اور کپتان نیل برانڈ 34 رن بناکر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویلم او رورکی نے 13.5 اوورز میں 34 رن بنا کر پانچ وکٹ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ گلین فلپس کو دو وکٹ ملے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 242 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 211 رن ہی بنا سکی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.