ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو چار وکٹوں سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 11:20 AM IST

Updated : Feb 24, 2024, 12:43 PM IST

WPL 2024 یستیکا بھاٹیہ کے 57، کپتان ہرمن پریت کور کی 55 رنوں کی نصف سنچری اننگز اور آخری گیند پر سنجیون سنجنا کے چھکے کی بدولت ممبئی انڈینس نے ویمنز پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں دہلی کیپٹلس کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو چار وکٹوں سے شکست دی
ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو چار وکٹوں سے شکست دی

بنگلورو: 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ہیلی میتھیوز صفر کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد یاستیکا بھاٹیہ اور نیٹ سکیور برنٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 49 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں اروندھتی نے نیٹ سکیور برنٹ کو 19 رنز پر بولڈ آؤٹ کیا۔ بھاٹیہ نے 45 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔ امیلیا کیر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ہرمن پریت کور نے 34 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ امنجوت کور تین اور سنجیون سنجنا چھ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ممبئی نے 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 173 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

دہلی کیپٹلس کی جانب سے اروندھتی ریڈی اور ایلس کیپسی نے دو دو وکٹ لیے۔ شیکھا پانڈے اور مارجنن کاپ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ایلس کیپسی کی 75 رنز کی طوفانی نصف سنچری اور جمائمہ روڈریگس کے 42 رنوں کی مدد سے دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری دہلی کیپٹلس نے تیسرے ہی اوور میں شیفالی ورما ایک رن کا وکٹ گنوادیا۔ 11ویں اوور میں کپتان میگ لیننگ 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد ایلس کیپسی اور جمائمہ روڈریگس کی جوڑی نے دہلی کی اننگ کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑے۔ ایلس کیپسی نے 53 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو پی ایل 2024 کا آغاز شاندار تقریب کے ساتھ، بالی ووڈ ستاروں نے دھوم مچا دی

جمائمہ روڈریگز نے 24 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ مریجن کاپ 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ اور امیلیا کیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شبنم اسماعیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 24, 2024, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.