ETV Bharat / sports

فاسٹ بالر محمد سراج کی 30ویں سالگرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:35 PM IST

فاسٹ بالر محمد سراج 30برس کے ہوگئے
فاسٹ بالر محمد سراج 30برس کے ہوگئے

ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد سراج آج 30 برس کے ہوگئے۔حیدرآباد کے تیز گیند باز محمد سراج کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پربی سی سی آئی کی جانب سے جذیاتی ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر سے متعلق ڈھیر ساری باتیں کی

حیدرآباد: ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج آج 30 برس کے ہو گئے۔ 13 مارچ 1994 کو حیدرآباد میں پیدا ہونے والے محمد سراج جو کہ 'میاں بھائی' کے نام سے مشہور ہیں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی صلاحیت کالوہا منوایا۔ سراج کی سالگرہ پر بی سی سی آئی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں سراج خود اپنی جدوجہد کی کہانی سنا رہے ہیں۔

فاسٹ بالر محمد سراج نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے سوچا تھا کہ میں گزشتہ ایک سال سے خود کو کرکٹ کے لیے وقف کر رہا ہوں اور اگر مجھے کامیابی نہ ملی تو اس کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ اس کے بعد سراج نے اپنی بالنگ میں بہتری لائی ۔انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سراج نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی.

محمد سراج نے کہاکہ وہ عیدگاہ میدان میں کھیلنا شروع کیا۔یہاں کی پچ پر گیندبازی کرتے ہوئے اپنی اپنی رفتار بڑھائی ۔حیدرآباد جب بھی آتا ہوں تو عیدگاہ میدان کا دورہ کرتا ہوں اور دوستوں سے ملتا ہوں۔پرانی یادوں کو تازہ کرتاہوں۔لمبی جدوجہد کے بعد کامیابی ملی ۔اس کے لئے اللہ کا شکرگزار ہوں ۔اس کئ ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے اس وقت مدد کی جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی،

انہوں نے کہاکہ والد صاحب تنہا کمانے والے تھے۔گھر والے پڑھنے کے لئے کہتے تھے لیکن میرا دل و دماغ کھیل میں رہتا تھا۔میں کیٹرنگ کی نوکری پر جاتا تھا اس وقت مجھے 100-200 مل جاتے تھے۔میں اس سے خوش ہو جاتا تھا۔ وہ 150 روپے گھر میں دیتاتھا اور 50 روپے اپنے اخراجات کے لیے رکھ لیتا تھا۔والد کے پاس ایک آٹو تھا جسے دھکیل اسٹارٹ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لا کا طالب علم یونس احمد انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن شپ کا فاتح بنا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں محمد سراج نے سری لنکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم سراج کے سامنے ٹھہر نہ سکی۔ سراج نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ حاصل کئے جس کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم صرف 50 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کارکردگی پر سراج کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

ٹیسٹ کیرئیر

تیز گیندباز محمد سراج کے کیریئر کی بات کریں تو وہ اب تک 27 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 27 میچوں کی 50 اننگز میں 74 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 126 رن کے عوض آٹھ وکٹ شاندار کارکردگی رہی ہے ۔ سراج کا ٹیسٹ میں اوسط 29.68 اور اکانومی 3.35 ہے۔

ون ڈے کیرئیر:محمد سراج نے اب تک 40 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ان کے کھاتے میں اب تک 68 وکٹ آئے ہیں۔ان ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کردگی 21/6 ہے۔ محمد سراج نے اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے صرف 12 وکٹیں حاصل کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.