ETV Bharat / sports

لکھنؤ کے خلاف پچھلی شکست کا بدلہ لے گی چنئی کی ٹیم - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 1:31 PM IST

لکھنؤ کے خلاف پچھلی شکست کا بدلہ لے گی چنئی کی ٹیم
لکھنؤ کے خلاف پچھلی شکست کا بدلہ لے گی چنئی کی ٹیم

LSG vs CSK Match لکھنومیں آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں لکھنوسپرجائنٹس اور چنئی سپرکنگس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔دونوں ٹیمیں رواں میگا ٹورنامنٹ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گی

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے 38ویں میچ میں آج چنئی اور لکھنؤ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں۔ گزشتہ میچ میں کے ایل راہل کی کپتانی میں لکھنؤ نے ممبئی کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج پھر لکھنؤ کا مقصد چنئی کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچنا ہے جبکہ چنئی پچھلی شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔ اس وقت دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل میں پوزیشن

پوائنٹس ٹیبل میں چنئی کی پوزیشن کی بات کریں تو وہ 7 میچوں میں سے چار جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پہلے دو میچ جیتنے کے بعد چنئی جیت کی راہ سے بھٹک گئی جس کی وجہ سے اسے تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لکھنؤ بھی 7 میں سے چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

چنئی بمقالہ لکھنو

ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران چنئی کی ٹیم نے 1ایک میچ جیتا ہے۔ جبکہ ایل ایس جی نے 2 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بھی بے نتیجہ رہا ہے۔ ایسے میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت ہونے جا رہا ہے۔ چنئی کو اس سیزن کے آخری میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

لکھنؤ کی طاقت اور کمزوریاں

لکھنؤ کی بلے بازی ان کی طاقت ہے۔ ٹیم میں کے ایل راہل، کوئنڈن ڈی کاک، نکولس پوران، دیپک ہڈا اور دیودت پڈیکل جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔ لکھنؤ کے آل راؤنڈر ٹیم کو مزید طاقت فراہم کرتے ہیں۔ ایس ایل جی میں مارکس اسٹونیس، کرونل پانڈیا اور ارشد خان جیسے نوجوان بلے باز شامل ہیں۔ ٹیم کی بالنگ تشویشناک کا باعث ہے۔

چنئی کی طاقت اور کمزوریاں

چنئی سپر کنگز کی طاقت ان کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہے۔ ٹیم میں رتوراج گائیکواڑ، راچن رویندرا، اجنکیا رہانے، ڈیرل مچل، شیوم دوبے، ایم ایس دھونی کی شکل میں کئی بڑے بلے باز ہیں۔ بولنگ میں تشار دیشپانڈے، متھیشا پاتھیرانا، مستفیض الرحمان اور رویندر جڈیجہ ٹیم کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس علاوہ اس کی کمزوری ان کی بینچ کی طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

مہیش تھکشینا اور معین علی جیسے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع بھی نہیں مل رہا ہے۔ دیپک چاہر کی فٹنس بھی ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.