ETV Bharat / sports

بمراہ کو چوتھے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 6:55 PM IST

Jasprit Bumrah Rested For Fourth Test ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔بی سی سی آئی نے اس ضمن میں کہا کہ بمراہ کو اس وقت آرام کی ضرورت ہے۔

بمراہ کو چوتھے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا
بمراہ کو چوتھے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا

رانچی:ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں 23 فروری سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔چوتھے ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ان کے کام کا بوجھ آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر منظم کیا گیا ہے۔ آیا وہ پانچواں ٹیسٹ کھیلے گا یا نہیں۔

اس کا فیصلہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے نتیجے کے بعد کیا جائے گا۔ بمراہ نے پچھلے تین ٹیسٹ میں 80.5 اوور پھینکے ہیں۔ بمراہ نے اس سیریز میں 14 کی اوسط سے سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ وشاکھاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔

تیز گیند باز مکیش کمار نے رانچی میں دوبارہ ہندوستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ انہیں راجکوٹ ٹیسٹ سے قبل بنگال کا آخری رنجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے رہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بہار کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کی۔

یہ بھی پرھیں:شبھمن گل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کا 'اسٹیٹ آئیکون' بنایا گیا

مکیش نے حیدرآباد میں دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ محمد سراج کے پارٹنر کا کردار ادا کرتے ہیں یا آکاش دیپ کو موقع دیا جائے گا۔ آکاش نے انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز میں انڈیا اے کے لیے سب سے زیادہ 11 وکٹ لیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.