ETV Bharat / sports

آئی سی سی نے جسپریت بمراہ کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 1:25 PM IST

آئی سی سی نے جسپریت بمراہ کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا
آئی سی سی نے جسپریت بمراہ کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا

Jasprit Bumrah Handed Demerit Pointانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو جان بوجھ کر انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ کا کندھا مارنے پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی سطح 1 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو سرکاری سرزنش کی ہے، انہیں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا ہے اور ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

آئی سی سی پلیئر کوڈ آف کنڈکٹ کے سیکشن 2.12 کے مطابق کسی بھی کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، امپائر، میچ ریفری یا کسی تماشائی سے نامناسب جسمانی رابطہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔

گزشتہ 24 مہینوں میں بمراہ کی یہ پہلی غلطی ہے اور انہوں نے اسے قبول کر لیا ہے۔ اس لیے اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوگی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے انہیں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز کے دوران 81ویں اوور میں پیش آیا جب پوپ آف سائیڈ پر کھیلے گئے شاٹ پر رن ​​لینا چاہتے تھے۔ پوپ نے الزام لگایا کہ بمراہ جان بوجھ کر راستے میں کھڑے ہوئے جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔ پوپ نے فوری طور پر اس واقعہ کی شکایت آن فیلڈ امپائر سے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شکست کے بعد ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت پانچویں نمبر پر کھسکا

ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف دلچسپ اور سنسنی پہلے ٹیسٹ میچ میں 28 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ویشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.