ETV Bharat / sports

چنئی کے مستفیض الرحمان اچانک اپنے ملک واپس چلے گئے - Mustafizur Returns Home

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

چنئی سپر کنگز کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کے لیے حیدرآباد کے خلاف اگلا میچ کھیلنا مشکل ہے۔کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویزا کی تکمیل کے لیے وطن واپس چلے گئے ہیں۔

حیدرآباد: بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپر کنگز کے آئندہ میچ میں نا کھیلنے کی امید ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکی ویزے کے لیے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 26 مئی کو چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل فائنل کے فوراً بعد یکم جون سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ چی ایس کے کا اگلا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے جمعہ کو ہوگا اور مستفیض کے اتوار یا پیر کو بھارت واپس آنے کی امید ہے۔ ایک رپورٹ میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر جلال یونس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 'مستفیض منگل کی رات آئی پی ایل سے امریکی ویزے کے لیے واپس آئے اور وہ 4 اپریل کو امریکی سفارت خانے میں اپنے فنگر پرنٹس دیںے کے بعد سی ایس کے میں شامل ہونے کے لیے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اپریل کے آخر تک صرف آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے، کیونکہ وہ زمبابوے کے خلاف 3 مئی سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم میں شامل ہونے والے ہیں۔

یونس نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے ان کا این او سی 30 اپریل تک رہے گا اور ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد وہ آئی پی ایل سے واپس آجائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مستفیض سی ایس کے کی بولنگ لائن اپ میں ایک طاقتور ہتھیار رہے ہیں۔ وہ فی الحال تین میچوں میں سات وکٹوں کے ساتھ پرپل کیپ کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

اس نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 29 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کر کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتے تھے۔اس کے بعد 28 سالہ تیز گیند باز نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں، لیکن دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں مہنگے ثابت ہوئے اور انھوں نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 47 رنز دیے۔ سی ایس کے فی الحال تین میچوں میں دو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چنئی سپر کنگز کی گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.