ETV Bharat / sports

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 10:37 AM IST

Delhi Win By six Wickets گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی
دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

احمدآباد: دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.5 اوور میں چار وکٹ پر 94 رنز بنانے کے بعد چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

گجرات کی جانب سے سندیپ واریر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جانسن اور راشد خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی گجرات کی ٹیم شروع سے ہی ڈگمگاتی رہی اور ایک ایک کر کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔

گجرات کا پہلا وکٹ کپتان شبھمن گل (8) کے طور پر گرا۔ اس کے بعد ردھیمان ساہا (2) رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سائی سدرشن (12)، ڈیوڈ ملر (2)، ابھینو منوہر (8)، راہل تیوتیا (10)، شاہ رخ خان (0)، موہت شرما (2)، نور احمد (1) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گجرات کے لیے راشد خان نے 24 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ 31 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:سنیل نارائن ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس لے سکتے ہیں - Sunil Narine Retirement

اسپینسر جانسن ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات کی پوری ٹیم 17.3 اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دہلی کیپٹلس کی جانب سے مکیش کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ایشانت شرما اور ٹرسٹن اسٹبس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور خلیل احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.