ETV Bharat / sports

ترال کی ٹیم نے جیتا ڈاڈسرہ پریمئر لیگ کا فائنل میچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 5:00 PM IST

Updated : Jan 22, 2024, 5:48 PM IST

Dadsara Premier League trophy ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کرکٹ کے فائنل میچ لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی باشندوں سمیت پولیس افسران کے علاوہ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ترال کی ٹیم نے جیتا ڈاڈسرہ پریمئر لیگ کا فائنل میچ
ترال کی ٹیم نے جیتا ڈاڈسرہ پریمئر لیگ کا فائنل میچ

ترال کی ٹیم نے جیتا ڈاڈسرہ پریمئر لیگ کا فائنل میچ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ڈاڈسرہ پریمیر لیگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مقامی ٹیموں نے شرکت کی۔ پریمئر لیگ کے فائنل میچ میں سینکڑوں کرکٹ شایقین نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ لیگ کا فائنل میچ ترال اور ڈاڈسرہ کی ٹیمیوں کے مابین کھیلا گیا جس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھوکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جبکہ مقامی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

ڈاڈسرہ پریمئر لیگ کرکٹ کا فائنل میچ ترال اور ڈاڈسرہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ رہا۔ فائنل میچ میں ترال کی ٹیم نے ڈاڈسرہ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل مقابلے کے اختتام پر ایک انعامی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح

بعد ازاں، میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی لیڈر الطاف ٹھوکر نے بتایا کہ ’’فائنل مقابلے میں آج کی بھیڑ (یعنی تماشائی) بدلتے ہوئے کشمیر کی ایک تصویر ہے اور یہی وہ پیغام ہے جو ہم دینا چاہتے ہیں کہ نوجوان گرینڈ کے بجائے کھیل کود کی طرف لگے۔‘‘ انہوں نے راہل گاندھی کی جانب سے شروع کی گئی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ پر طنز کرتے ہوے کہا کہ ’’کانگریس اب قصہ پارینہ بن چکی ہے اور مودی جی ہیٹرک کر کے دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں چار سو سیٹیں حاصل کرکے اپنے دم پر مرکز میں پھر سے سرکار بنائیں گے۔

Last Updated : Jan 22, 2024, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.