ETV Bharat / sports

روہت آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے ٹیم کے کپتان منتخب

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 23, 2024, 6:36 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 9:15 PM IST

روہت آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے ٹیم کے کپتان منتخب
روہت آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے ٹیم کے کپتان منتخب

ICC Announces ODI Team انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو سال کی بہترین آئی سی سی ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کے بعد یک ورزہ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم میں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کے کندھوں پر ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اور فاسٹ بولنگ جوڑی محمد شامی-محمد سراج کے علاوہ دو اور ہندوستانی کھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں جگہ بنانے والے زیادہ تر کھلاڑی ہندوستان (رنر اپ) اور آسٹریلیا (فاتح) سے ہیں، جو فائنل میں پہنچے، اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ، جنہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیم کا انتخاب گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشین کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ میری کامیابی کا پیمانہ رہے گا، جسپریت بمراہ

روہت شرما اور شبھمن گل کو ٹیم میں اوپننگ بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر میں وراٹ کوہلی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن اور مارکو جانسن شامل ہیں۔ہندوستانی تکری سراج، شامی اور کلدیپ یادو کے علاوہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کو بولنگ اٹیک میں جگہ ملی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم درج ذیل ہے:-

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ٹریوس ہیڈ، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، ایڈم زمپا، محمد سراج، کلدیپ یادو اور محمد شامی۔

یواین آئی

Last Updated :Jan 23, 2024, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.