ETV Bharat / sports

آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن مستحکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 8:34 PM IST

I League Championship ایڈی ہرناںڈیز کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے تراو ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 0-2 گول سے شکست دے دی اس جیت کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ کلب آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں ایک قدم اور آگے نکل گیا ۔

آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن مستحکم
آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن مستحکم

ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں محمڈن اسپو رٹنگ اور ٹراو ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں کو اس پوائنٹ میں پیشقدمی کے لئے اس میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی تھی۔دونوں ٹیمیں بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتریں۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔دونوں جانب سے پے در پے حملے دیکھنے کو ملے۔پہلے ہاف کے مقررہ وقت دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔

پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 1+45 ویں منٹ پر ایڈی ہرنانڈیز نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی ایک صفر کی برتری برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں ٹراو ایف سی کی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے لگر وہ محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے ۔محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے بھی جوابی حملے ہوئے۔

کھیل کے انجوری ٹائم1+90 میں ایڈی ہرنانڈیز نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کو یقینی بنایا۔محمڈن اسپورٹنگ 0۔2 سے میچ جیت کر آئی لیگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔محمڈن اسپورٹنگ 15 میچوں میں 34 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ گوکھلم کیرالہ ایف سی 14 میچوں میں 26 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر یے۔

یہ بھی پڑھیں:محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کی خطابی دوڑ میں سب سے آگے

سرینیٖڈی دکن ایف سی 26 پوائنٹ اور رئیل کشمیر ایف سی 13 میچوں میں 23 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں محمڈن اسپورٹنگ کے لئے مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوسری ٹیموں کے مقابلے آٹھ ہوائنٹ کا فرق بنا رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.