ETV Bharat / sports

آئس ہاکی چیمپئن شپ 2024 کے دوسرے دن میں چار میچز ہوئے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 9:13 PM IST

Ice Hockey Championship 2024
آئس ہاکی چیمپئن شپ 2024 کے دوسرے دن میں چار میچز ہوئے

Ice Hockey Championship 2024 آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف انڈیا، آئس ہاکی آف لاہول اسپیتی اور اسپتی ضلع انتظامیہ کے مشترکہ زیر اہتمام 19 جنوری سے 24 جنوری تک کئی سارے میچ ہوئے۔

کازہ: آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف انڈیا، آئس ہاکی آف لاہول اسپیتی اور اسپتی ضلع انتظامیہ کے مشترکہ زیر اہتمام 19 جنوری سے 24 جنوری تک خواتین کی 11ویں قومی آئس ہاکی چیمپئن شپ 2024 کے دوسرے دن مردوں کی کیٹگری کے لیے 13ویں اور کیٹیگری میں چار میچز ہوئے۔

مردوں کے زمرے میں پہلا میچ یو ٹی لداخ اور مہاراشٹر کے درمیان کھیلا گیا جس میں یو ٹی لداخ نے یکطرفہ جیت حاصل کی۔ اس میچ میں یو ٹی لداخ کی طرف سے 31 گول کیے گئے۔ وہیں مہاراشٹر کی ٹیم اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ مردوں کے زمرے میں دوسرا میچ ہماچل پردیش اور راجستھان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہماچل پردیش نے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ ہماچل پردیش کی ٹیم نے 27 گول کئے۔ لیکن راجستھان کی ٹیم نے صفر گول کیا۔

خواتین کے زمرے میں پہلا میچ آئی ٹی بی پی اور ہماچل پردیش کے درمیان کھیلا گیا۔ لیکن ہماچل پردیش کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی جبکہ اے ٹی بی پی نے 7 گول کر کے آخری دم تک اپنی برتری برقرار رکھی اور جیت حاصل کی۔ دوسرا میچ تلنگانہ اور راجستھان کے درمیان کھیلا گیا جس میں تلنگانہ نے دو گول کئے جبکہ راجستھان کی ٹیم ایک بھی گول نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں؛

چراغ-ساتوک، پرنائے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں

انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 شروع، بھارتی ٹیم کے میچ کب اور کس سے ہوں گے؟

ایس ڈی ایم ہرش امریندر سنگھ نیگی نے کہا کہ چمپئن شپ کا ہر میچ بہت سنسنی خیز ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ تمام کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.