ETV Bharat / sports

ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 8, 2024, 5:47 PM IST

ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

Daryl Mitchell Ruled Out نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

سڈنی:ڈیرل مچل کو گزشتہ چھ سات ماہ سے انجری کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 53.46 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ انجری کے باعث انہیں جنوری میں پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے آرام دیا گیا تھا۔ لیکن اب ٹیم سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے اور پوری طرح فٹ ہونے کے لیے مچل کو طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم نے ابتدائی طور پر انہیں کچھ آرام دینے کا فیصلہ کیا لیکن طبی مشورہ لینے کے بعد امکان ہے کہ انہیں طویل آرام کی ضرورت ہوگی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مچل کی جگہ ول ینگ کو اضافی بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس بات کا امکان موجود ہے کہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر کے آرڈر کو شامل کرنے سے ٹیم میں توازن پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں 281 رن سے شکست دی

اسٹیڈ نے کہا کہ وِل ینگ یقینی طور پرمتبادل میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویل بیک اپ کے طور پر موجود ہے اور گلین فلپس نے دکھایا ہے کہ ان کی کیا اہمیت ہے ہم اپنی ٹیم سے بہت خوش ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.