ETV Bharat / sports

کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ گیم میں مبینہ نازیبا اشارے کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 4:30 PM IST

Ronaldo Suspended For One Match سعودی پرو لیگ نے النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب لیگ کے میچ کے دوران مخالف ٹیم کے شائقین کو مبینہ نازیبا اشارہ کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ فٹبال میں النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر فحش اشارے کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ دراصل النصر نے اتوار کو مقامی حریف ٹیم الشباب کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ جس کے بعد رونالڈو نے مخالف ٹیم کے حامیوں کی طرف نازیبا و نامناسب اشارے کردیے۔

شائقین اپنے روایتی حریف لیونل میسی کے نام پر 'میسی میسی' کے نعرے لگا رہے تھے۔سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ان کے ایک میچ کی معطلی کا اعلان کیا۔ النصر کو اپنا اگلا میچ میں الحزم کے ساتھ کھیلنا ہے۔ جس میچ میں رونالڈو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹار رونالڈو کو تقریباً پانچ ہزار ڈالر الشباب کو اور میچ کی نصف رقم فیڈریشن کو جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگی اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی نہیں کر سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ واقعہ ٹیلی ویژن کیمروں نے قید نہیں کیا، لیکن کھیل کے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کرنے والے رونالڈو کی اس حرکت کو سعودی عرب میں سابق کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدہ

گول کرنے کے لئے چیتے سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہیں کرسٹیانو رونالڈو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.