ETV Bharat / sports

بوپنا-ایبڈن کی جوڑی مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 6:20 PM IST

بوپنا-ایبڈن کی جوڑی مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں
بوپنا-ایبڈن کی جوڑی مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں

Austtralian Open 2024 روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بدھ کو آسٹریلین اوپن 2024 کے مردوں کے ڈبلز مقابلے کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی

میلبورن:ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بدھ کو آسٹریلین اوپن 2024 کے مردوں کے ڈبلز مقابلے کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ہندوستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔

بوپنا اور ایبڈن کی سیکنڈ سیڈ جوڑی نے آج یہاں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں میکسیمو گونزالیز-اینڈریس مولٹینی کی چھٹی سیڈ ارجنٹینا کی جوڑی کو ایک گھنٹہ 46 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 7-6 سے شکست دی۔

بوپنا اور ایبڈن نے اپنے ابتدائی سروس گیمز کو برقرار رکھا اور پانچویں گیم میں گونزالیز کی سروس توڑ کر 3-2 کی برتری حاصل کی۔ ہند-آسٹریلیائی جوڑی نے آٹھویں گیم میں بریک پوائنٹ بچا کر پہلا سیٹ جیت لیا۔

بوپنا اور ایبڈن نے دوسرے سیٹ میں بھی اپنی سروس برقرار رکھی۔ مساوی مقابلے کی وجہ سے سیٹ ٹائی بریکر پر چلا گیا جسے بوپنا اور ایبڈن نے 7-5 سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:جوکووچ 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن جمعرات کو سیمی فائنل میں چین کے ژانگ زیزن اور جمہوریہ چیک کے ان کے ساتھی ٹوماس مچک سے مقابلہ کریں گے۔جھیزین اور مچک نے ایریل بیہار اور ایڈم پاولاسیک پر مشتمل یوروگوئین جوڑی کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر آخری چار تک رسائی حاصل کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.