ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی - AUSTRALIA WOMEN WON

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 21, 2024, 7:21 PM IST

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

Australia Women Defeated Bangladesh اینابیل سدرلینڈ کی 58 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری اور الانا کنگ کی 46 رنز کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعرات کو ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 118 رنز سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

میرپور:214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پہلے ہی اوور میں میگن شٹ نے فرزانہ حق کو صفر پر پویلین بھیج کر بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد شوبنا مستری اور مرشدہ خاتون نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ مستری 17 رنز بنا کر کنگ کی گیند پر بولڈ ہوئی۔ مرشدہ 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ کپتان نگار سلطانہ نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ دو اور بلے باز فہیمہ خاتون اور ریتو مونی کے لگاتار رن آؤٹ ہونے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔

اس کے بعد بنگلہ دیش کی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی اور اس کا کوئی بھی بلے باز چھ رنز سے زیادہ نہ بناسکا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کم گارتھ، الانا کنگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور دوسرے ہی اوور میں صفر پر اوپنر فوبی لیچ فیلڈ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد ایلیز پیری دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان الیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہیلی بھی 24 رنز بنانے کے بعد نویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رتوراج گائیکواڈ چنئی کے نئے کپتان مقرر، ایم ایس دھونی کا کپتانی سے استعفیٰ - CSK New Captain

اس کے بعد ناہیدہ اختر نے تہلیا میک گرا کو نو رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ بیتھ مونی 25 رنز بنانے کے بعد ایشلے گارڈنر 32 رنز اور جارجیا ویرہم 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔ اینابیل سدرلینڈ 58 اور الانا کنگ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے سلطان خاتون اور ناہیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ معروف، فہیمہ خاتون اور شورنا اختر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.