ETV Bharat / sports

آئی ایل ٹی 20 نے نور احمد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 21, 2024, 1:16 PM IST

Noor Ahmed Banned افغانستان کے اسپنر نور احمد کو شارجہ واریئرز کے ساتھ اپنے کھلاڑی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے آئی ایل ٹی -20 نے 12 ماہ کی پابندی لگا دی ہے۔

آئی ایل ٹی20 نے نور احمد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی
آئی ایل ٹی20 نے نور احمد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی

دبئی:نوجوان اسپن گیندباز نور احمد نے 2023 میں افتتاحی آئی ایل ٹی-20 سیزن کے لیے واریئرز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ فرنچائزی نے انھیں مزید ایک سال کی توسیع کی پیشکش کی، لیکن انھوں نے ڈربن سپر جائنٹس کے ساتھ ایس اے-20 میں کھیلنے کا انتخاب کرتے ہوئے ری ٹینشن نوٹس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

آئی ایل ٹی -20 نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 سالہ نور کو دوسرے سیزن سے قبل 'کھلاڑیوں کے معاہدے کی شرائط جیسی شرائط' پر ایک ری ٹینشن نوٹس بھیجا گیا تھا اور ان کے دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد تنازعہ میں دستخط کے لئے واریئرس نے براہ راست لیگ سے رابطہ کیا۔

لیگ کی ڈسپلنری کمیٹی جس میں آئی ایل ٹی 20 کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ، سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن چیف کرنل اعظم اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے رکن عباس شامل تھے، نے معاملے کی تحقیقات کی اور مواصلت سے قبل نور اور واریئرز دونوں کے خیالات کو سنا۔

اس کے بعد، کمیٹی نے ابتدائی طور پر نور پر 20 ماہ کی پابندی کی سفارش کی، لیکن اصل معاہدے پر دستخط کرتے وقت اس حقیقت کو مدنظر رکھا کہ وہ نابالغ ہیں۔ کمیٹی نے بالآخر ان کی پابندی سے آٹھ ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شبھمن گل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کا 'اسٹیٹ آئیکون' بنایا گیا

نور نے پہلے سیزن میں واریئرز کے لیے سات میچ کھیلے، 37 کی اوسط اور 7.04 کی اکانومی سے 148 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ نور حالیہ مہینوں میں پابندی کا سامنا کرنے والے واریئرز کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.