ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوجوان منشیات کی وبا سے دور رہیں: ڈی آئی جی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 4:55 PM IST

ڈی آئی جی راجیو اوم پرکاش پانڈے
ڈی آئی جی راجیو اوم پرکاش پانڈے

Drug Mess in Kashmir ڈی آئی جی وسطی کشمیر راجیو اوم پرکاش پانڈے نے کہا کہ منشیات کا استعمال جس تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے، اس سے لگ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں اس سے کوئی بھی گھر محفوظ نہیں رہے گا۔ ایسے میں وقت کا تقاضا ہے کہ اسے روکنے کی خاطر سماج کا ہر ذی شعور شخص اپنا مثبت کردار نبھائے۔

نوجوان منشیات کی وبا سے دور رہیں:ڈی آئی جی

سرینگر: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیو اوم پرکاش پانڈے نے کہا کہ منشیات کا نشہ ایک ایسی برائی ہے جو کہ سکون حاصل کرنے کے لیے شروع تو کی جاتی ہے، لیکن یہ آخر کار انسان کو تباہ اور برباد کر کے ہی چھوڑ جاتی ہے۔ منشیات کی بری لت یہاں تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ان باتوں کا اظہار ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے غیر سرکاری انجمنوں کے باہمی اشتراک سے منعقدہ منشیات کی لت سے متعلق ایک پروگرام کے موقعے پر کیا۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور منشیات کو آزمانے کے لیے کسی دباؤ یا کسی ترغیب میں نہ آئیں۔ کسی رشتہ دار یا اپنے دوستوں کے قائل کرنے پر کسی مصنوعی چیز یا دوا کو 'ایک بار' کے لیے استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ برائے مہربانی ایسی کسی بھی حرکت سے باز رہیں کیونکہ یہ ایک جال ہے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کی طرح ہی منشیات فروشوں کی بھی زمرہ بندی کی جائے گی: پولیس سربراہ
ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ وبا جس تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، لگ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں اس سے کوئی بھی گھر محفوظ نہیں رہے گا۔ ایسے میں وقت کا تقاضا ہے کہ اس سے روکنے کی خاطر سماج کا ہر ذی شعور شخص اپنا مثبت کردار نبھائے۔ راجیو پانڈے نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام اور اس کا قلع قمع کرنے کے لیے آگاہی کے طور میڈیا مثب رول ادا کرسکتا ہے، جب کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ صحافی اور انفلوئنسرز لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو منشیات جیسی برائی سے خبردار کریں تاکہ نئی نسل کو اس خطرناک چیز دور رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.