ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے پروگرام کا اہتمام - wildlife trust of India

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 6:44 PM IST

Updated : May 15, 2024, 8:39 PM IST

Wildlife Trust of India Programme: بارہمولہ ضلع کے شوپیان میں واقع ہیرپورہ وائلڈ لائف سینکچری میں وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کے اشتراک سے ورلڈ اسپائس کانگریس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

شوپیان میں وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے پروگرام کا اہتمام
شوپیان میں وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے پروگرام کا اہتمام (etv bharat)

شوپیان میں وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے پروگرام کا اہتمام (etv bharat)

شوپیان: بارہمولہ ضلع کے شوپیان میں واقع ہیرپورہ وائلڈ لائف سینکچری میں منعقدہ پروگرام کا آغاز علاقے کے پرندوں کی انواع پر ایک بصیرت افروز گفتگو سے ہوا جس میں ان کی حفاظت کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقعے پر ایک رنگا رنگ پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے نے نوجوان ذہنوں کو جنگلی حیات کے تحفظ اور علاقے کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ایک تخلیقی پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بعد ازاں، پہلی تین پوزیشنز کو انعامات سے نوازا گیا۔

اپنے خطاب میں وائلڈ لائف وارڈن شوپیان نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے اہم کردار اور قدرتی وراثت کے تحفظ کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ ریڈ ڈیٹ بک کی ریڈ لیسٹ میں شامل زیادہ تر جنگلی انواع کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ عوام بالخصوص نوجوانوں میں اس جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں تیندوے کے حملے میں چھ افراد زخمی

اس دوران انہوں نے خصوصی ترجیح دنیا کے سب سے بڑے بکرے "مارخور" کو دی گئی جو کہ ہیرپورہ وائلڈ لائف سینکچری میں پائے جانے والے شوپیان ضلع کا فخر ہے۔

Last Updated : May 15, 2024, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.